اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کو مارا ہے تو یہ ناکافی ہے: اوباما کے سابق مشیر

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹوررٹ سیلڈووٹز متعدد بار فوڈ سٹال پر جا کر مسلمان شخص کو ہراساں کرتے ہیں اور اسلام مخلاف کلمات بار بار دہراتے ہیں

بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق اوباما انتظامیہ کے اہلکار سٹوورٹ سیلڈووٹز نیویارک میں فوڈ سٹال پر کام کرنے والے ایک مسلمان شخص کو بار بار ہراساں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کو مارا ہے تو یہ ناکافی ہے‘۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹوررٹ سیلڈووٹز متعدد بار فوڈ سٹال پر جا کر مسلمان شخص کو ہراساں کرتے ہیں اور اسلام مخلاف کلمات بار بار دہراتے ہیں جس کے مقابلے میں سٹال پر کام کرنے والا شخص اسے بار بار وہاں سے جانے کے لیے کہتا ہے۔

سٹوررٹ سیلڈووٹز امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ وابسطہ رہ چکے ہیں اور سابق صدر اوباما کی قومی سلامتی کونسل میں جنوبی ایشیا ڈائریکٹوریٹ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ