اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر کو غزہ پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نوجوان امریکی خواتین ناصرف اسلام قبول کر رہی ہیں بلکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیغامات کی صورت میں تبدیلی مذہب اعلان بھی کر رہی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی آن لائن کی خبر کے مطابق حال ہی میں مذہب تبدیل کرنے والی ان نوجوان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ان کے قبول اسلام کے فیصلے کا محرک بنا۔
حماس نے ’طوفان الاقصی آپریشن‘ میں اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔
اخبار نے نوجوان خواتین کو حوالے سے کہا کہ انہیں اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے بعد سے اسلام قبول کرنے کی ترغیب ملی ہے اور وہ ٹک ٹاک پر اپنی مذہبی بیداری کا اظہار کر رہی ہیں۔
اپنے تبدیلی مذہب کے سفر کو شیئر کرنے والوں میں الیکس نامی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں قرآن کا ایک نسخہ خریدا ہے۔
الیکس، نے اپنے بالوں کو ڈھانپنا شروع کر دیا ہے اور کہتی ہیں کہ سات اکتوبر کی کارروائی اور غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں کے بعد وہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی شریک ہوئی تھیں۔
اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر الیکس نے اسرائیلی حملے کی مذمت میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کر رکھی جس کے ساتھ لکھا کہ ’انہوں نے تمام مواصلات کو بند کر دیا ہے اور ان پر ہوا، زمین اور آسمان سے حملہ کر رہے ہیں۔‘
اب وہ ویڈیوز میں حجاب کرتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر آنے والے مثبت و منفی تبصروں کا جواب دیتی ہیں۔
@localstreetcat92 sharing some fellow tiktokers with great info on Palestine and related issues #freepalestine #palestine #fromtherivertothesea # #leftist #activism @LadySpeech @meriam awada @Nurse Conner @Translating Gaza in English @puppospraxis backup account original sound - Alex
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
الیکس کو مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب میگن رائس نامی اکاؤنٹ کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنے کے بعد ملی۔
میگن رائس کو پہلی بار قرآن مجید کھولنے سے لے کر کلمہ پڑھنے تک تین ہفتے لگے۔
اخبار ڈیلی آن لائن کے مطابق یہ سب 20 اکتوبر کو شروع ہوا، جب سیاہ فام امریکی خاتون رائس نے ٹک ٹاک پر اعلان کیا کہ وہ پہلی بار مقدس کتاب پڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے فالورز کو بتایا، حماس کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے اس تبدیلی ’کی ابتدا‘ ہوئی۔‘
میگن رائس ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز میں اب وہ ناصرف باحجاب نظر آتی ہیں بلکہ فری فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کرتی ہیں۔
@localstreetcat92 #stitch with @Megan Rice this is like first day of school excitement #thequran #booktok #worldreligions #theology #theologytiktok original sound - Alex
انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس مضبوط ایمان ہے، حالانکہ وہ سب کچھ کھو چکے ہیں۔‘ اس ویڈیو کو 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
انہوں نے ورلڈ ریلیجن بک کلب کی بنیاد رکھی جہاں وہ قرآن پاک کی براہ راست تلاوت کرتی ہیں۔
متعدد مغربی خواتین کی بہت سی ویڈیوز میں ہیش ٹیگ میں ’ریورٹ‘ لکھا جا رہا ہے۔ جس کے معنی ہیں واپس لوٹنا۔