نائجیریا: فوجی ڈرون سے ’حادثاتی طور پر‘ 85 شہریوں کی موت

نائجیریا کے صدر تینوبو نے اس واقعے کو انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے، شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

24 فروری 2023 کی اس تصویر میں نائیجیریا کے صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل نائیجیریا کے شہر آوکا میں ایک ٹھیلے والی فوجی گاڑی کے اندر بیٹھے فوجی افسر کو پلاسٹک کی بوتل دے رہی ہیں (اے ایف پی)

نائیجیریا کے ایمرجنسی حکام نے منگل کو بتایا ہے کہ فوج کے ڈرون حملے میں اتوار کو شمال مغربی ریاست کدونا کے ایک گاؤں میں حادثاتی طور پر کم از کم 85 شہری مارے گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر بولا احمد تینوبو نے منگل کو اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

نائجیرین فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے ایک ڈرون نے توڈون بیری گاؤں میں غلطی سے لوگوں کو نشانہ بنایا جب وہ ایک تہوار منا رہے تھے۔

فوج نے جانی نقصان کے کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے لیکن مقامی رہائشیوں کے مطابق اس واقعے میں 85 افراد مارے گئے جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) نے ایک بیان میں کہا: ’نارتھ ویسٹ زونل آفس کو مقامی حکام سے تفصیلات موصول ہوئی ہیں کہ اب تک 85 لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے جبکہ تلاش اب بھی جاری ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

این ای ایم اے نے کہا کہ مزید 66 افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے، لیکن ہنگامی سروس کے حکام اب بھی وہ کمیونٹی رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ گاؤں تک پہنچنے کے لیے کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا: ’صدر تینوبو نے اس واقعے کو انتہائی افسوس ناک، پریشان کن اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے، نائیجیرین شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان پر غم و غصے کا اظہار کیا۔‘

نائیجیریا کی مسلح افواج ملک کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں نام نہاد ملیشیا کے خلاف اپنی لڑائی میں اکثر فضائی حملوں پر انحصار کرتی ہیں، جہاں عسکریت پسند ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی افریقہ