سات سینٹی میٹر لمبی سوئی چینی لڑکی کے دل تک پہنچ گئی

لڑکی کا علاج بہت پیچیدہ تھا کیونکہ دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ سوئی بھی حرکت کرتی تھی۔ سوئی نکالنے کے لیے لڑکی کے دل کی دو بار سرجری کی گئی۔

لڑکی کو علم نہیں ہو سکا کہ  سوئی اس کے دل میں کیسے پہنچی؟(سوشل میڈیا)

چین میں ایک 11 سالہ لڑکی کے دل میں ایک سوئی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

لڑکی کے دل سے سوئی نکالنے کے لیے دو آپریشن کیے گئے جن کے بعد وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

لڑکی کے دل میں سات سینٹی میٹر کی سوئی دیکھ کر ڈاکٹر چکرا گئے۔ لڑکی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ سوئی اس کے دل میں کیسے پہنچی؟

شمال مشرقی چین میں پولیس چھان بین کر رہی ہے کہ سات سینٹی میٹر کی سوئی لڑکی کے دل تک کس طرح پہنچی؟

سینے میں درد کی شکایت پر لڑکی کو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر اس کے دل میں موجود سوئی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سوئی کے سرے پر ناکہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق لڑکی نے گذشتہ ہفتے والدین کو فون کرکے بتایا کہ اس کی طبیعت خراب ہے۔ متاثرہ لڑکی کو چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے ہربن چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کو لڑکی کے دل کی شریانوں میں سوزش کا شبہ ہوا لیکن خون کے ٹیسٹوں پر یہ تشخیص غلط ثابت ہوئی، بعد میں جدید مشین پر سکیننگ سے مسئلے کا پتہ چل گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لڑکی کا علاج بہت پیچیدہ تھا کیونکہ دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ سوئی بھی حرکت کرتی تھی۔ سوئی نکالنے کے لیے لڑکی کے دل کی دو بار سرجری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت لڑکی کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

لڑکی چینی شہر ییچن کے سپورٹس سکول میں ویٹ لفٹنگ کی طالبہ ہے۔ 

ڈاکٹروں نے کہا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ لڑکی نے سوئی نگل لی ہو کیونکہ اس صورت میں سوئی کا سانس کی نالی میں پھنسے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس امکان کو بھی رد کر دیا کہ سوئی سینے میں چبھنے کے بعد دل تک جا پہنچی ہو۔ تاحال یہ معمہ حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت