بیجنگ: میٹرو ٹرین حادثے میں 102 افراد زخمی

چینی دارالحکومت حالیہ دنوں میں برفانی طوفانوں کی زد میں ہے جس سے ٹرانسپورٹ آپریٹنگ کی صورت حال متاثر ہوئی ہے ۔

حادثہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک میٹرو ٹرین کی آخری دو بوگیاں آگے والی بوگیوں سے الگ ہوگئیں  (وکی پیڈیا/ بیجنگ سب وے لائن 13)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کی شام میٹرو ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 102 افراد زخمی ہو گئے۔

بیجنگ حالیہ دنوں میں برفانی طوفانوں کی زد میں ہے جس سے ٹرانسپورٹ آپریٹنگ کی صورت حال متاثر ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں پورے شہر میں مواصلات میں تاخیر کا سامنا ہے۔

حکام نے جمعے کو بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک میٹرو ٹرین کی آخری دو بوگیاں آگے والی بوگیوں سے الگ ہوگئیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق رات گئے تک کل 515 افراد کو معائنے کے لیے ہسپتال لایا گیا جن میں سے 102 کو فریکچر ہوا۔

سی سی ٹی وی کے مطابق جمعے کی صبح تک 423 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ 67 دیگر افراد اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ 25 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی نے بتایا کہ حادثے میں کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ برفانی موسم کی وجہ سے پٹریوں پر پھسلن پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں پچھلی بوگیوں کو حادثہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں مسافروں کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

میڈٰیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں کچھ مسافروں کو ہنگامی ہتھوڑے کا استعمال کرتے ہوئے ٹرین کی کھڑکیوں کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیگر ویڈیوز میں فائر فائٹرز کو ایک مسافروں کی مدد کرتے ہوئے جب کہ پھنسے ہوئے مسافروں کو جائے وقوعہ سے نکلنے کے لیے گہری برف میں راستہ بناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

شہر کے شمالی حصے میں ضلع چانگ پنگ کی طرف جانے والی ٹرین پٹری کے اوپری حصے پر سفر کر رہی تھی جب یہ حادثہ زیر زمین سٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ٹرین کے آپریٹر ’بیجنگ سب وے‘ نے سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم ’ویبو‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ’ہم آج شام ہونے والے حادثے کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا: ’وہ مسافر جو انخلا کے دوران بغیر مدد کے خود باہر نکل اور جن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ کسی بھی وقت ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم ان کے میڈیکل اخراجات اٹھائیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا