ٹک ٹاک نے 2023 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی جس میں پاکستان اور دنیا بھر میں سال 2023 کے یادگار ترین ٹرینڈز،کری ایٹرز اور لمحات پر ایک نگاہ ڈالی ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اس سال ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل عالمی برادری ٹک ٹاک سے جڑی رہی۔
پاکستان میں ٹک ٹاک برادری نے مزاحیہ سکٹس سے لے کر روزمرہ کی زندگی کے ہیکس سیکھنے، ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں آگاہی، نئے ہنر سیکھنے، فیشن ٹرینڈز فالو کرنے اور پوشیدہ مقامات اور لذیذ کھانوں کی ترکیبیں تلاش کیں۔
ٹک ٹاک کے ہیڈ آف آپریشنز ایڈم پریسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایئر آن ٹک ٹاک‘ 2023 سال بھر میں ٹک ٹاک پر پیش آنے والے کچھ شاندار لمحات کو اعزاز دینے کی کوشش ہے۔ یہ ایسی کہانیوں کا جائزہ ہے جس نے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا، تفریح فراہم کی اور تعلیم سے آراستہ کیا۔ ہماری کمیونٹی میں خوشیاں لانے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ہمارے ساتھ بانٹنے کے ایک اور سال کا شکریہ۔‘
ٹک ٹاک میں پاکستان کے لیے کانٹینٹ آپریشنز اور مارکیٹنگ ہیڈ سیف مجاہد نے کہا، ’جیسے کہ ہم ایئر آن ٹک ٹاک 2023 سامنے لا رہے ہیں، یہ ہماری پاکستانی کمیونٹی کی منفرد تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ کھیلوں کا مواد شامل کرنے سے لے کر بصیرت انگیز لائف ہیکس تک ٹک ٹاک مستند اظہار اور مثبت اثرات کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے۔‘
پاکستان میں سال 2023 میں ٹک ٹاک پر بنایا گیا سرفہرست کانٹنٹ
فار یو#ForYou فیوز: 2023 کی مشہور ویڈیوز
2023 میں پاکستان میں فنی سکٹس بائے مومن ثاقب، ڈلیشیس ریسیپیز بائے شیف سمیع اللہ اور بیوٹی لُکس بائے سیدہ طوبیٰ فار ہر شوز نے سب کی پسندیدہ فہرست میں جگہ بنائی۔ سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز اور ٹرینڈز یہ رہیں:
1. @mominsaqib: مومن ثاقب نے ایشیا کپ ٹور کے دوران انڈیا کی جیکولین فرنینڈس سے ملاقات کی۔
2. @syedatubaaofficial: طوبیٰ انور نے شو کے لیے کی گئی اپنی نئی لُک ظاہر کی۔
3. @samiullahfoodsecrets: شیف سمیع اللہ نے رمضان کے لیے قیمہ کچوری کی ترکیب بتائی۔
4. @adeelchaudry1: عدیل چوہدری نے ’نبیز‘ نام کی ڈیٹوکس ڈرنک کی ترکیب شیئر کی، جو پیغمبر اسلام کا پسندیدہ مشروب اور سنت نبوی ہے۔
5. @pcb: ورلڈ کپ کے دوران حارث رؤف کی وراٹ کوہلی سے ملاقات
پلے لسٹ:
دلکش پاپ ٹونز سے لے کر کم بیک ٹریک تک، ٹک ٹاک فنکاروں نے ہمیں 2023 کا ساؤنڈ ٹریک دیا۔ اس سال کا سب سے مقبول گانا FIFTY FIFTY کا Cupid – Twin Ver تھا۔
1. Lagty Masoom - Zille Huma: حیرت انگیز 46 لاکھ کری ایشنز کے ساتھ، ظلِ ہما کا ’لگتے معصوم‘ پاکستان کے لیے 2023 میں ٹک ٹاک پر راج کرنے والے ترانے کے طور پر سامنے آیا۔ اس ابھرتی ہوئی فنکار نے اپنے گانے کو ٹک ٹاک کے ٹرینڈز کی زینت تک پہنچاتے ہوئے اعلیٰ مواد کے ساتھ اپنا نام جوڑ لیا ہے۔
2. Chana Tera Shukriyaa - Tanveer Anjum: تنویر انجم کے شبنم مجید کے ساتھ اس محبت بھرے پنجابی گیت پر اشتراک نے ٹک ٹاک کے کانٹینٹ کری ایٹرز میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ دل گرما دینے والے بولوں نے اس گانے کو سب کا پسندیدہ بنا کر 38 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز پر اپنا اثر چھوڑا۔
3. Teri Nazron K Sadqay - Zille Huma: مقبول ٹی وی سیریل ’روپوش‘ کے او ایس ٹی کی ظل ہما کی پیش کش نے 36 لاکھ ویڈیوز پر اپنا جادو چلا کر ٹک ٹاک پر طوفان برپا کردیا۔ ٹرینڈنگ اشعار ’تیری نظروں کے صدقے‘ کے ساتھ نام بدل کر گانا ایک وائرل سینسیشن بن گیا۔
4. Pakistan Zindabad (ISPR) - Sahir Ali Bagga & ISPR Official: آئی ایس پی آر کے تعاون سے ساحر علی بگا کی پیش کش، یہ حب الوطنی کا ترانہ پاکستان کے محافظوں کی لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر 2019 میں ریلیز ہونے والے اس گانے نے 2023 میں ٹک ٹاک پر مقبولیت حاصل کی، جس میں ملک اور اس کی مسلح افواج سے محبت کو ظاہر کرنے والی 31 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز سامنے آئی۔
5. Zaroori Tha - Rahat Fateh Ali Khan: البم ’بیک 2 لو‘ کے راحت فتح علی خان کے دل کو چھو لینے والے ٹریک نے ٹک ٹاک پر ایک بار پھر مقبولیت حاصل کی، جس کے نتیجے میں 30 لاکھ ویڈیوز سامنے آئیں۔ گانا ’ضروری تھا‘ کی جذباتی دھن نے ایک بار پھر سننے والوں کو مسحور کر دیا۔
6. Eid - Mehmood J & Zille Huma: عید کی خوشی میں ریلیز کیا گیا یہ فیسٹول ٹریک کری ایٹرز کا من پسند بن کر سامنے آیا جو انہوں نے اپنے فالوورز اور دوستوں کو ’عید کی مبارکباد‘ دینے کے لیے استعمال کیا۔ اس گانے کی خوشیاں بکھیرتی دھن پر 30 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز بنائی گئی تھیں۔
7. Chaal - Dr Zeus & Rahat Fateh Ali Khan: راحت فتح علی خان اور پنجابی موسیقی کے ماہر ڈاکٹر زیوس کے اشتراک سے 2022 کی پنجابی ہٹ، ’چال‘ نے 25 لاکھ سے زیادہ ٹک ٹاک کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے وائب دے کر اسے چارٹ ٹاپر بنا دیا۔
8. Kahani Suno 2.0 - Kaifi Khalil: مشہور فنکار کیفی خلیل نے اپنے فینز کو ایک اور جوہر دیا۔ اس ٹریک نے دنیا بھر کے شائقین کے دلوں میں مقام بنا کر 20 لاکھ سے زیادہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں جگہ بنائی۔
9. Amplifier (Slowed & Reverb) - Imran Khan & Sarthak Pandey: عمران خان کا 2008 کا ہٹ گانا ’ایمپلی فائر‘ اس سال دوبارہ سامنے آیا۔ اس ری مکس نے 17 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز میں جگہ بنائی۔
بیک تھرو سٹارز: 2023 کے مشہور ہونے والے کری ایٹرز، مشہور شخصیات، اور فنکار
اس سال، ہمیں تمام کری ایٹرز نے متاثر اور محظوظ کیا۔ حمنیٰ زاہد جو سموسی کے نام سے جانی جاتی ہیں، اپنی میک اپ کی مہارتوں اور ٹرانزیشن کے ذریعے ہر کسی کو حیران کرتی ہے۔ بلال حسن جو mystapaki کے نام سے جانے جاتے ہیں، پاکستان کے خفیہ علاقے دریافت کرتے ہیں اور ہمایل عتیق جو ٹک ٹاک کمیونٹی کے لیے فیشن ٹرینڈز پیش کرتی ہیں۔
ذیل میں وہ کری ایٹرز، مشہور شخصیات اور فنکار ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک پر 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
1. @samosiiii: کوسپلے اور ٹرانزیشن ویڈیو بناتی ہیں۔
2. @mystapaki: پاکستان کے خفیہ علاقے دریافت کرتے ہیں۔
3. @hemayalattique: پاکستان میں نئے فیشن ٹرینڈز دکھاتی ہیں۔
4. @anushaesays: گھر کی سجاوٹ کے طریقے دکھاتی ہیں۔
5. @osamahnasir: ملک بھر میں مزیدار کھانوں کو دریافت کرتے ہیں۔
6. @zenith.irfan: ایک لڑکی جو ملک بھر میں بائیک پر سیر کرتی ہے اور خوبصورتی کو دریافت کرتی ہے۔
ٹک ٹاک پر 2023 کے مشہور فنکار
2023 میں ٹک ٹاک پر یہ فنکار چارٹ میں سرفہرست رہے۔
1. Hareem Rashid (@hareemrashidd): ابھرتی ہوئی پاکستانی فنکارہ حریم راشد نے پلیٹ فارم پر اپنے اوریجنل گانوں سے ٹک ٹاک کمیونٹی کو مسحور کر کے وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی ہے۔ حریم راشد کے ٹک ٹاک پر 18 لاکھ فالورز ہیں جنہوں نے سوا تین کروڑ مرتبہ ان کی ویڈیوز دیکھیں۔
2. Ali Zafar (@ali_zafar): ورسٹائل علی ظفر، جو بطور پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار، اداکار، ماڈل، پروڈیوسر، سکرین رائٹر اور پینٹر کے لیے مشہور ہیں، نے اس سال ٹک ٹاک پر دھوم مچا دی۔ ڈینی زی کے ساتھ ’سُشی‘ پر ان کے تعاون نے حیرت انگیز طور پر 2.2 کروڑ ویوز حاصل کیے، 13 لاکھ فالورز حاصل کیے اور اپنی ڈیجیٹل موجودگی کو مستحکم بنایا.
3. Sanam Marvi (@thesanammarvi): پاکستانی فوک اور صوفی موسیقی کے لیے مشہور صنم ماروی نے ٹک ٹاک پر نئی لوگوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ کے لگ بھگ سے زیادہ فالوورز اور 2.6 کروڑ ویوز حاصل کیے۔ سندھی، پنجابی اور بلوچی زبانوں میں گائے ہوئے ان کے گانے پورے پلیٹ فارم پر گونجتے ہیں۔
4. Kaifi Khalil (@kaifikhalil): ’کنا یاری‘ کے لیے مشہور کیفی خلیل نے ’کہانی سنو 2.0‘ کے ساتھ اپنے ہٹ گانے کو دوبارہ پیش کیا، جس نے ٹک ٹاک کے صارفین کو متاثر کیا۔ تجدید شدہ ورژن سے انہوں نے 810k سے زیادہ فالورز حاصل کیے اور حیرت انگیز 4.6 کروڑ ویڈیو ویوز، جو کہ ایک اہم ڈیجیٹل فتح کی مثال ہے۔
5. Asim Azhar (@asimazhar): پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار، اور اداکار عاصم اظہر نے ہٹ گانے ’درد‘ سے اپنی ٹک ٹاک کی اہمیت کو برقرار رکھا۔ سوا پانچ لاکھ سے زیادہ فالوورز اور 50 لاکھ سے زیادہ ویڈیو ویوز کے ساتھ، عاصم اظہر کا میوزیکل سفر مداحوں میں گونجتا رہتا ہے۔
6. Sahir Ali Bagga (@sahiralibagga1): لاہور سے تعلق رکھنے والے گلوکار، میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر ساحر علی بگا نے ’پاکستان زندہ باد (آئی ایس پی آر)‘ سے ٹک ٹاک شہرت حاصل کی۔ اس کے تعاون سے انہوں نے 475k سے زیادہ فالورز اور متاثر کن 32 لاکھ ویڈیو ویوز حاصل کیے۔
7. Sami Rasheed (@samirasheedofficial): پاکستانی گلوکار اور ٹک ٹاک کانٹینٹ کری ایٹر سمیع رشید پلیٹ فارم پر ایک قابل ذکر شخصیت بن گئے ہیں۔ سوا تین لاکھ سے زیادہ فالورز اور 12.2 کروڑ ویڈیو ویوز کے ساتھ، سمیع رشید کی موسیقی کی صلاحیت ٹک ٹاک کے متنوع صارفین میں مقبول ہے۔
8. Khudgharz (@khudgharzofficial): کراچی میں سڑک کے کنارے چائے کے ڈھابے سے ابھرنے والا آل بوائز میوزک بینڈ ’خد غرض‘ ایک عالمی سنسنی بن گیا ہے۔ دو لاکھ دس ہزار فالوورز اور 1.1 کروڑ سے زیادہ ویڈیو ویوز حاصل کرتے ہوئے، ان کا ٹک ٹاک کا سفر بنیادی سطح پر موجود ٹیلنٹ کی طاقت کی مثال دیتا ہے۔
9. AUR the Band (@aurmusic): ٹک ٹاک پر سب سے کم عمر میوزیکل سینسیشن ’اور دی بینڈ‘ نے اپنے ہٹ گانے ’تو ہے کہاں‘ سے پہچان حاصل کی۔ ٹاک ٹاک پر 89 ہزار سے زیادہ فالورز اور چار کروڑ ویڈیو ویوز کے ساتھ یہ سب کے پسندیدہ بن گئے ہیں۔
10. Shae Gill (@shaegilll): ہٹ گانے ’پسوری‘ کے ساتھ عالمی مقبولیت حاصل کرنے والی شائی گل اب پاکستان میں سرفہرست فنکار ہیں۔ 67 ہزار سے زیادہ فالورز اور سوا پانچ لاکھ سے زیادہ ویڈیو ویوز کے ساتھ، ٹک ٹاک پر ان کے نئے گانے ’سکون‘ کا اعلان ان کی مسلسل کامیابی کا ثبوت ہے۔
چھوٹے کاروبار جنہوں نے 2023 میں متاثر کیا
ٹک ٹاک ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ چھوٹی سی چیز سے شروعات کرسکتے ہیں۔ #SMB اور #SmallBusiness، #TikTokShop جیسے ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز کی بدولت ہم نے کئی مقامی کاروبار دریافت کیے۔ 2023 میں ہمیں متاثر کرنے والے سب سے پیارے کری ایٹرز میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
1. @skarduvalley: وادی سکردو میں ایک مقامی ٹور گائیڈ اور ریزورٹ
2. @ranahamzasaiff: گھومو پاکستان مہم کے تحت مقامی پکوانوں کی تلاش
3. @irfanjunejo: کھانے کے چھوٹے کاروبار دریافت کرنا
4. @patangeer: ایک مقامی گائیڈ جو مسافروں کو بہترین ٹپس دیتا ہے۔
5. @wildlensbyabrar: پاکستان کی مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کے لیے موٹر سائیکل پر دور دراز علاقوں کا سفر
6. @igenesports: ٹک ٹاک پر GamingOnTikTok نے IGEN کی گیمنگ مہم شروع کرنے میں مدد کی۔
7. @angreziwala: انگریزی پڑھاتے ہیں اور کمیونٹی کو کتابیں تجویز کرتے ہیں۔
8. @s3baller: فٹ بال کی ٹرکس دکھاتا اور سکھاتا ہے۔
لرن آن ٹک ٹاک:
بے شمار تعلیمی مواد کے ساتھ، ہم ٹک ٹاک پر سکرول کرتے وقت بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ 2023 میں، BookTok# نے قارئین کی کمیونٹی کو کتابیں ایکسپلور کرنے میں مدد کی، ExamReady# نے طلبہ کو انٹرایکٹو تدریسی سکلز مہیا کی اور LearnOnTikTok# نے روزمرہ کی زندگی کے تمام نسخے اور ٹرکس پیش کیں۔
1. @syedaunreal: آڑٹیفیشل انٹیلی جینس سے متعلق کانٹینٹ کریئیٹ کرتے ہیں۔
2. @learninghubwithsamina: لینگویج لرنگ سکلز سکھاتیں ہیں
3. @danial.ahmed8: میڈسین پر تبصرہ کرنے والے میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔
4. @iamshaistalodhiofficial: سکن کیئر پر ٹپس شیئر کرنے والے ڈرماٹالوجسٹ
5. @rehmanyaseen898: انصاف کے نظام پر معلومات فراہم کرنے والے وکیل
6. @hamza_vfx: ایڈیٹنگ سکھانے والے وی ایف ایکس آرٹسٹ
7. @mr_aafstylize: اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ماہر سکیچ آرٹسٹ
8. @hydrofitteam: فٹنس ایکسرسائزز بتانے والے فٹنس ایکسپرٹ
9. @ilmkidunya: تاریخ پر مبنی کانٹینٹ
10. @deaf.reach: خصوصی افراد کو سائن لینگویج سکھاتے ہیں
اونلی ان ٹک ٹاک: 2023 کے ٹرینڈز
2023 میں منفرد فیچرز اور کری ایٹیویٹی کے ذریعے ممکن بنائے گئے مقبول ترین ٹرینڈز کچھ یہ ہیں:
1. Sign language for special people (@deaf.reach): یہ چینل سائن لینگویج سیکھنے اور سپیشل افراد کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینے کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہے۔
2. #mentalhealthawareness: زرنب جیسی کانٹینٹ کری ایٹرز کی زیرِ قیادت ایک طاقتور تحریک میں، ٹک ٹاک مینٹل ہیلتھ کے عالمی دن پر ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم بنا۔ دل میں جگہ بناتی ویڈیوز کے ذریعے، صارفین نے ذہنی صحت سے متعلق فرسودہ نظریات کو ختم کرنے، ایک دوسرے کو سمجھنے اور ہمدردی کو فروغ دینے میں تعاون کیا۔
3. Fitness exercises: یہ چینل فٹنس کے شوقین افراد کے لیے ہے، جو ٹک ٹاک کمیونٹی کی فلاح و بہبود کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف ایکسرسائزز شیئر کر رہا ہے۔ کارڈیو سے لے کر سٹرینتھ ٹریننگ تک، دلکش کانٹینٹ ناظرین کو ایکٹیو رہنے اور اپنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
4. #GhoomoPakistan: ٹک ٹاک نے GhoomoPakistan# مہم کا آغاز کیا، جہاں کانٹینٹ کری ایٹرز نے پاکستان کے چھپے خزانوں سے پردہ اٹھانے کا سفر شروع کیا۔ دلکش مناظر کی نمائش کے علاوہ، کانٹینٹ کری ایٹرز نے پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ناظرین کے لیے ایک پرلطف مواد تخلیق کیا۔
5. #KhelegaPakistan: ٹک ٹاک پر KhelegaPakistan# مہم پاکستان میں مختلف کھیلوں کو خراج تحسین پیش کرنے لیے ابھری۔ کرکٹ اور فٹ بال سے لے کر ہاکی اور ایتھلیٹکس تک، کانٹینٹ کری ایٹرز نے جوش کے ساتھ ملک کے مختلف کھیلوں کی ثقافت کی نمائش کر کے ناظرین کو ایتھلیٹک طاقت کے اجتماعی جشن میں متحد کردیا۔
FanTok#: سال 2023 میں مقبول کھیل/موسیقی/انٹرٹینمنٹ/گیمنگ فین کمیونٹیز
ٹک ٹاک مداحوں کو کھیل، موسیقی، انٹرٹینمنٹ، گیمنگ اور فیشن کے حوالے سے جوڑتا ہے۔
1. PSL Top creator Momin Saqib: پی ایس ایل کے سرکردہ کانٹینٹ کری ایٹر مومن ثاقب نے اپنے جذباتی سفر اور تیاریاں شیئر کرتے ہوئے 2023 کے ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ انڈیا کے میچ تک گئے، جس سے کرکٹ کے مداحوں کو ایک ذاتی تعلق ملا۔
2. TikTok of the match: ٹک ٹاک پر کرکٹ کے شائقین میدان میں ہونے والے ریویوز کو دوبارہ تخلیق کر کے کھیل کے سنجیدہ لمحات کو ہلکے پھلکے اور دل چسپ کانٹینٹ میں تبدیل کرتے ہیں جس سے کرکٹ دیکھنے میں ایک تفریحی موڑ شامل ہوجاتا ہے۔
3. Match moments: ان ویڈیوز میں پاکستان سپر لیگ کے دوران بابر اعظم کے سٹینڈ آؤٹ شاٹس دکھا کر ان لمحات پر زور دیا گیا، جن سے وہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
4. Peshawar Zalmi team video: پشاور زلمی نے پسِ پردہ مناظر کی خصوصی جھلکیاں پیش کیں، جو پاکستان سپر لیگ کے دوران ٹیم کی تیاری اور عزم کو ظاہر کرتی ہے، جس سے شائقین کو ٹیم کی تیاریاں قریب سے دیکھنے کو ملیں۔
5. PSL creator video: حمنیٰ زاہد عرف سموسی، جو میک اپ کی مہارتوں کے لیے مشہور ہے، نے پی ایس ایل اور ٹیم لوگوز پینٹ کر کے کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کرکٹ کمیونٹی میں اپنے ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے ایک تخلیقی اور منفرد پہلو شامل کیا۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔