امیر کویت کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ

گذشتہ برس دسمبر کے اواخر میں امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دور ہ ہے۔

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح 30 جنوری 2024 کو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچےجہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوئی (سعودی وزارت خارجہ)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح منگل کو مملکت سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے جہاں انہوں نے سعودی قیادت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 گذشتہ برس دسمبر کے اواخر میں امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دور ہ ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا اور دارالحکومت میں سعودی رائل کورٹ میں ان کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔

سعودی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں امیر کا مملکت میں خیرمقدم کیا گیا اور اسے ان کا ’دوسرا گھر‘ قرار دیا۔

بعد ازاں شاہ سلمان نے عرقہ شاہی محل میں امیر کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا جائزہ لیا۔

 امیر کویت کو آرڈر آف کنگ عبدالعزیز سے بھی نوازا گیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد نے بھی امیر کویت بات چیف میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح کے دسمبر 2023 میں انتقال کے بعد شیخ نواف الاحمد الصباح اس خلیجی ملک کے نئے سربراہ بن تھے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا