انڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف غزل گائیک طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں پیر کو چل بسے۔
انڈیا اخبار ٹائمز آف انڈیا کی مطابق گلوکار کی بیٹی نایاب ادھاس نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کی موت کا اعلان کیا۔ پدما شری ایوارڈ پانے والے پنکج ادھاس نے انڈین سینیما اور پاپ موسیقی کے فروغ میں اہم کردار کیا۔ انہوں نے اپنے پیچھے موسیقی کا شاندار ورثہ چھوڑا ہے۔
ان کی گائے ہوئے گیت ’چٹھی آئی ہے‘، ’چاندی جیسا رنگ ہے تیرا‘ اور ’نہ کجرے کی دھار‘ بہت مشہور ہوئے۔
ان کی بیٹی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’ہم بڑے دکھ کے ساتھ اطلاع دے رہے ہیں کہ پنکج ادھاس طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد 26 فروری 2024 کو چل بسے ہیں۔‘
پنکنج ادھاس نے 1980 میں اپنی غزل البم ’آہٹ‘ سے شہرت پائی جس کے بعد ان کے ترنم، مکرر اور محفل کے نام سے مزید البم آئے۔ انہوں نے گلوکارہ لتا منگیشکر کے ساتھ 1990 میں فلم گھائل کا دو گانا ماہیا تیری قسم بھی گایا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈیا کے اخبار دی ہندو کے مطابق پنکج ادھاس کی بیٹی نایاب نے جیسے ہی گلوکار کی وفات کی خبر شیئر کی بڑی تعداد میں ان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ ان کی روح کو سکون ملے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مجھے آپ کے نقصان کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا، صبر کریں اور براہ مہربانی میری تعزیت قبول کریں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دلی تعزیت اور دعائیں۔‘
پنکج ادھاس کے خاندان کے مطابق لیجنڈر گلوکار نے بریچ کینڈی سپتال میں صبح تقریباً 11 بجے آخری سانس لیا۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔ پنکج کے پسماندگان میں اہلیہ فریدہ ادھاس، بیٹیاں نایاب اور ریوا ادھاس اور بھائی نرمل اور منہر ادھاس شامل ہیں۔