بیٹی کی شادی پر دھماکے سے گھر اڑا کر خودکشی کرنے والا شخص

امریکی پولیس کے مطابق ذہنی مسائل کی وجہ سے ہونے والے گھریلو تنازعات کے باعث پولیس پہلے بھی اس گھر آتی رہی ہے۔

حکام کے مطابق شادی کے وقت خاندان کے زیادہ تر افراد گھر میں موجود نہیں تھے (اے پی)

امریکی پولیس کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی والے دن اپنے گھر کو دھماکے سے اڑانے کے بعد خود کشی کر لی، جن کی لاش بعدازاں ملبے سے برآمد ہوئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ (اے پی) کے مطابق ہفتے کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب اس گھر کے مالک کو ریاست پینسلوانیہ کے شہر پٹسبرگ میں واقع گھر کے عین سامنے دھماکہ ہونے اور آگ لگنے سے تھوڑی دیر پہلے کھڑے دیکھا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاش ملنے  کے چھ گھنٹے پہلے تک انہیں لاپتہ قرار دیا جاتا رہا۔

اور پھر ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے ابھی تک اس دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 پولیس چیف رابرٹ پین کے مطابق: ’ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے گھر کے تہہ خانے میں موجود گیس کے پائپ توڑ دیے تھے۔ ظاہر سی بات ہے اس کے بعد گھر کو جلانے کے لیے زیادہ بڑے شعلے کی ضرورت نہیں تھی۔‘

حکام کے مطابق شادی کے وقت خاندان کے زیادہ تر افراد گھر میں موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق ذہنی مسائل کی وجہ سے ہونے والے گھریلو تنازعات کے باعث پولیس پہلے بھی اس گھر آتی رہی ہے۔

قریب واقع ایک گھر جو حال ہی میں فروخت کیا گیا ہے، وہ بھی اس دھماکے میں متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ایک خاندان اس گھر میں منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ