شارک ٹینک کی سٹار کی کامیاب شادی کا راز ’علیحدہ بیڈروم‘

معروف امریکی اداکارہ، موٹیویشنل مقرر اور کاروباری خاتون باربرا کورکورن نے اپنے اور اپنے شوہر کی کامیاب شادی کا راز بتایا ہے۔

باربرا کورکورن 23 ستمبر، 2018 کو نیو یارک سٹی میں سپرنگ سٹوڈیوز میں 2018 ٹریبیکا ٹی وی فیسٹیول کے دوران ٹریبیکا ٹاک پینل: ’شارک ٹینک کے 10 سال‘ میں شرکت کر رہی ہیں (دیا دیپاسوپل/اے ایف پی)

معروف امریکی اداکارہ، موٹیویشنل مقرر اور کاروباری خاتون باربرا کورکورن نے اپنے اور اپنے شوہر بل ہگنز کی کامیاب شادی کا راز بتایا ہے۔

75 سالہ کاروباری خاتون نے 28 مارچ کو نشر ہونے والے ٹوڈے پروگرام کے دوران اپنی تقریباً 40 سال کی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران ٹی وی میزبان جینا بش ہیگر نے باربرا سے پوچھا کہ ان کے تعلقات میں ’مزہ‘ کیسے برقرار ہے۔ جواب میں باربرا نے اعتراف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر اکٹھے نہیں سوتے۔

انہوں نے بتایا: ’الگ الگ بیڈروم۔‘ باربرا نے کہا کہ انہوں نے 40 سال سے بل کے ساتھ ایک علیحدہ بیڈروم رکھا ہے۔‘

اس کے بعد انہوں نے دو کمروں کے فوائد شیئر کرتے ہوئے کہا: میں انہیں مدعو کرتی ہوں، وہ مجھے مدعو کرتے ہیں۔ یہ جنسیت کو برقرار رکھتا ہے۔

جب ٹی وی میزبان ہودا کوٹب نے پوچھا کہ باربرا اور ان کے شوہر مختلف کمروں میں کیوں سوتے ہیں تو شارک ٹینک کی سٹار نے وضاحت کی کہ اس کی وجہ ان کی مختلف طرز زندگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت گڑبڑ کرتا ہے۔ وہ ہر جگہ سامان کے ڈھیر لگا دیتا ہے اور میں بہت صاف ستھری ہوں۔ میں رات کو اچھی طرح سو نہیں سکتی تھی اور اب میں ایک بچے کی طرح سوتی ہوں۔‘

اس کے بعد انہوں نے کچھ تفریحی چیزوں کے بارے میں بتایا جو انہوں نے اور ہگنز نے ایک ساتھ کی ہیں، جن میں فروری میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کا لباس پہننا بھی شامل ہے۔

ہگنز نے سرخ رنگ کی جرسی پہن رکھی تھی جس پر کیلس کا چیفس نمبر 87 تھا جبکہ ان کی اہلیہ نے سیاہ قمیض اور پتلون کا انتخاب کیا تھا۔

چھوٹے بال رکھنے والی باربرا نے اپنے ملبوسات کے لیے ایک لمبی، سنہری وگ پہنی ہوئی تھی، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو یہ پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’مجھے لمبے بالوں کے ساتھ دیکھ کر وہ پاگل ہو جاتا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بات چیت کے دوران، باربا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے انہوں نے ہی پروپوز کیا تھا۔

’میں ایک شوہر حاصل کرنا چاہتی تھی، اس لیے میں نے کہا: ’کیا مشکل!‘۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس سے پہلے ان کی شادی ایک بار ہوئی تھی اور انہوں نے ہی ابتدائی طور پر اپنے پہلے شوہر کو شادی کی پیشکش کی تھی۔‘

باربرا اور ہگنز کی ملاقات 1981 میں ہوئی تھی اور آٹھ سال بعد دونوں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ان کے دو بچے، ٹام اور کیٹ ہیں، جو عوام کی نظروں سے دور رہے ہیں۔

فروری 2022 میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی 34 ویں سالگرہ منائی، جہاں انہوں نے اپنی اور اپنے شوہر کی یادوں کا ایک ویڈیو مونٹاج شیئر کیا، جس میں شنیا ٹوین کے مشہور گانے، ’یو آر سٹل دی ون‘ کا کلپ لگایا گیا تھا۔

کیپشن میں انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح وہ 1988 میں اپنی شادی کی تقریب مس کرتے کرتے رہ گئی تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’بل اور میں جنگل میں سکیئنگ کر رہے تھے کہ گم ہو گئے۔ ہمیں توقع نہیں تھی کہ واپس آنے والی ٹریفک مل سکے گی، حالانکہ ہم ہمیشہ واپس آنے والی ٹریفک کو استعمال تھے۔

’اور میری والدہ، والد اور منسٹر تقریب ختم کرنے والے تھے جب ہم آخر کار وہاں پہنچے۔ پانچ منٹ بعد ہماری شادی ہو گئی۔‘

انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعلقات میں بہت سے نشیب و فراز آتے ہیں لیکن وہ سالوں سے ہگنز کے لیے اتنی ہی مضبوط محبت رکھتی ہیں۔

انہوں نے اختتام میں کہا کہ ’ہم میں سے کچھ کے لیے شادی بہت مشکل ہے اور ہمیں دوڑ میں حصہ لینے کے لیے تمغہ ملنا چاہیے۔

’میں جانتی ہوں کہ میرے پاس ایک اچھا آدمی ہے، ایک عظیم باپ ہے اور ایک ایسا لڑکا ہے جو مجھے اپنی زندگی کے ہر دن مکمل طور پر پاگل بناتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں اسے بالکل اسی طرح پاگل کرتی ہوں۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی گھر