سیاحوں نے 2023 میں سعودی عرب میں 40 ارب ڈالر خرچے

سعودی عرب اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی فہرست میں 2019 کے مقابلے میں 2023 میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی شرح کے حوالے سے سرفہرست رہا ہے۔

رائل کمیشن فار العلا سے حاصل کی گئی اس تصویر میں 26 جنوری 2024 کو شمال مغربی سعودی عرب میں سیاح دادن، العلا اولڈ ٹاؤن اور دیگر مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں (اے ایف پی)

سعودی عرب کے مرکزی بینک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آنے والے سیاحوں نے 2023 میں 135 ارب ریال (39.95 ارب ڈالر) خرچ کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سعودی عرب کی تاریخ میں سیاحوں کی جانب سے خرچ کی گئی سب زیادہ رقم کو ظاہر کرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں اس رقم میں 42.8 فیصد اضافہ ہوا۔

ایس پی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت کا شعبہ مسلسل کامیابی حاصل کر رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ سعودی عرب میں سیاحت کامیاب جا رہی ہے اور اس نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تسلسل کے ساتھ مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ 

سعودی عرب اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی فہرست میں 2019 کے مقابلے میں 2023 میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی شرح کے حوالے سے سرفہرست رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یو این ڈبلیو ٹی او کی جنوری 2024 میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2019 کے مقابلے میں سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 56 فیصد بڑھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں 2023 میں سیاحوں کی تعداد میں بحالی کی شرح 156 فیصد رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا