گوجرانوالہ کی گرونانک پورہ فوڈ سٹریٹ میں سحری کے کھابے

’کھابوں‘ کے شوقین افراد گوجرانوالہ میں گرونانک پورا پہنچ کر وہاں کے روایتی کھانوں جن میں ہریسہ، نان چنے، پائے، دیسی مرغ، مٹن اور دیگر روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے سحری کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔

رمضان میں پاکستان بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی سحر و افطار کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں۔

گوجرانوالہ کے شہری سحری میں روایتی ’کھابوں‘ سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف سٹریٹ فوڈ پوائنٹس کا رخ کرتے ہیں۔

’کھابوں‘ کے شوقین افراد گوجرانوالہ میں گرونانک پورا پہنچ کر وہاں کے روایتی کھانوں جن میں ہریسہ، نان چنے، پائے، دیسی مرغ، مٹن اور دیگر روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے سحری کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔

گرونانک پورہ گوجرانوالہ کا اہم ترین فوڈ پوائنٹ ہے جہاں پر ہر طرح کے کھانے ملتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک دکاندار نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں یہاں پر اتنا رش ہوتا ہے کہ قدم رکھنے تک کی جگہ نہیں ہوتی۔

’ہم یہاں پر اتنے عرصے سے کام کر رہے ہیں اج تک ہمیں بھی سمجھ نہیں آیا کہ یہاں پر نہ جانے کون کون سی قسم کے کھانے ملتے ہیں۔‘

دکاندار کا کہنا تھا کہ ’ہماری دکان سے دودھ دہی اور لسی سپیشل ملتی ہے۔ باقی دنیا کی ہر نعمت آپ کو گرو نانک پورہ میں ملے گی۔ ہماری سمجھ سے باہر ہے ہمیں یہاں 54 سال ہو گئے ہیں، لیکن سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کن کن شہروں سے آتے ہیں یہاں پر اتنا رش ہوتا ہے کہ یہاں پر پیدل گزرنے تک کی جگہ نہیں ہوتی۔‘

شہریوں نے بھی انڈپینڈنٹ اردو سے بات کی اور بتایا کہ ’ہم یہاں مختلف شہروں سے سحری کے لیے آئے ہیں۔ یہاں یہاں پر رمضان میں رونقیں کے اپنے عروج پر ہیں ہم بھی سحری کے لیے یہاں پر موجود ہیں کچھ شہریوں نے ہریسے کی تعریف کی تو کچھ گجرانوالہ کے مشہور پائے کا ذکر کرتے ہوئے نظر آئے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین