انڈیا: ڈاکٹر بننے کی خواہشمند کشمیری جڑواں بہنوں کا انٹرنیٹ کا مطالبہ

کشمیر کے مقامی لوگ اس سال بارش اور برف باری کے لیے دعاگو تھے، جس کے بعد ان ننھی بچیوں کی ویڈیو اور ان کی معصوم خوشی نے دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں کنڈی واڈہ سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ جڑواں بہنوں، زیبا بنتِ طالب اور زینب بنتِ طالب کی ویڈیو فروری 2024 میں وائرل ہوگئی تھی، جس میں وہ موسم کی پہلی برف باری کا جشن منا رہی تھیں۔

کشمیر کے مقامی لوگ اس سال بارش اور برف باری کے لیے دعاگو تھے، جس کے بعد ان ننھی بچیوں کی ویڈیو اور ان کی معصوم خوشی نے سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ویڈیو میں جڑواں بہنیں اپنے گھر کے باہر روایتی لباس پہنے نظر آئیں۔

اس ویڈیو میں بہنیں کہہ رہی تھیں کہ’ہم برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو وادی کشمیر کو کمبل کی طرح ڈھانپ لے گی۔‘

اس ویڈیو میں ایک بہن وادی کو جنت اور دودھ کی لہروں سے تشبیہہ دے رہی ہے اور دوسری بہن زمین پر موجود برف سے کھیل رہی ہیں اور جب ویڈیو آگے بڑھتی ہے تو کیمرہ جڑواں بہنوں کے ساتھ مناظر دیکھاتا ہے۔

زیبا اور زینب کے یوٹیوب پر تقریباً ایک لاکھ 29 ہزار سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر دو لاکھ 78 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔۔

ان جڑواں بہنوں کو اپنے اسلامی مذہب کے بارے میں علم ہے اور اس کے علاوہ ان میں مختلف موضوعات پر بات کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا