امریکہ میں عید کی تقریب میں فائرنگ سے تین افراد زخمی، پانچ گرفتار: پولیس

امریکی پولیس نے اس بات کا کوئی حوالہ نہیں دیا کہ تقریب کو کسی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہو۔

امریکی شہر فلیڈیلفیا میں پولیس نے بتایا کہ عید الفطر کی ایک تقریب میں حریف گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

روئٹرز کے مطابق پولیس کمشنر کیون بیتھل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ گرفتار کیے گئے چار افراد کے پاس اسلحہ تھا اور ایک کو پولیس نے کندھے اور ٹانگ میں گولیاں ماریں۔

کمشنر نے کہا کہ تحقیقات میں عید الفطر کے عوامی اجتماع کے دوران ہونے والے تنازعے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے اس بات کا کوئی حوالہ نہیں دیا آیا کہ تقریب کو کسی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہو۔

بیتھل نے میڈیا نمائندگان کو بتایا: ’ہم آج بہت بہت خوش قسمت ہیں کہ مزید کوئی زخمی نہیں ہوا اور کوئی موت واقعہ نہیں ہوئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیتھل کا کہنا تھا کہ تقریب میں دوپہر کے قریب ایک ہزار افراد پارک میں موجود تھے جب 30 گولیوں کی آواز گونجی۔

’ہمیں پتہ چلا کہ پارک میں دو دھڑے موجود ہیں جو (اس وقت) فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔‘

جو تین افراد زخمی ہوئے ان میں ایک 15 سالہ مسلح لڑکا بھی ہے جس کو بازو اور ٹانگ پر گولیاں لگیں۔

پینسلوینیا کے گورنر جوش شپیرو نے ایکس پر لکھا: ’عید ہمارے مسلمان پڑوسیوں کے لیے ہمیشہ خوشی کا وقت ہونا چاہیے۔ اور میں فلاڈیلفیا کی مسلم کمیونٹی کے ہر اس فرد کے لیے غم زدہ ہوں جس کا جشن آج بندوق کے تشدد سے خراب ہوا۔‘

مقامی امام قیصر عبداللہ نے کہا کہ میئر چیریل پارکر نے اس واقعے پر بات کرنے کے لیے دوسرے اماموں سے رابطہ کیا تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ اس واقعے پر مسلم کمیونٹی کس طرح آگے بڑھے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ