انڈیا کے مختلف علاقوں میں سات مختلف دنوں میں ووٹنگ ہو گی،19 اپریل، 26 اپریل، سات مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون۔
اس میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں ساتوں دن ووٹنگ ہو گی کیوں کہ یہ انڈیا کی سب سے بڑی ریاست ہے جس کی آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے۔
ملک میں ووٹنگ کے عمل کو پھیلانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سکیورٹی کا عملہ تمام پولنگ سٹیشنز کی حفاظت کر سکے۔
انڈیا کے انتخابات میں کون ووٹ ڈال سکتا ہے؟
انڈیا تقریباً ایک ارب 40 کروڑ آبادی کا ملک ہے۔ اس میں سے 90 کروڑ 69 لاکھ شہری ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔
انڈیا کی کل آبادی کا تناسب دیکھا جائے تو ہر آٹھ میں سے ایک شہری ووٹ ڈالنے کا حق رکھتا ہے۔
تقریباً ایک کروڑ 34 لاکھ انڈین شہری جو بیرون ملک رہائش پذیر ہیں وہ بھی ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں، لیکن ووٹ ڈالنے کے لیے انہیں پہلے اپنے آپ کو رجسٹر کروانا ہو گا۔
لوک سبھا کی کل نشستیں
انڈیا کی لوک سبھا میں مجموعی طور پر 543 نشستیں ہیں جبکہ کسی ایک جماعت یا اتحادی جماعتوں کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں جیتنا ہوتی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لوک سبھا کے ممبران کا انتخاب پانچ سال کی مدت کے لیے ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ 131 نشستیں ایسی ہوتی ہیں جو قبائل کے لیے مختص ہیں۔
یہ کوٹہ انڈیا کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے۔
پولنگ سٹیشن قائم کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟
انڈیا رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا ملک ہے جبکہ وہاں کے انتخابی قوانین کے مطابق ہر آبادی کے قریب پولنگ بوتھ ہونا لازمی ہے۔
انڈین الیکشن 2024 میں کون سی بڑی جماعتیں آمنے سامنے ہیں؟
19 اپریل سے ہونے والے الیکشن میں اس برس بھی دائیں بازوں کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نریندر مودی تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔
دوسری جانب بی جے پی کے مدمقابل انڈین نیشنل کانگریس ہے جس نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے گذشتہ برس ایک سیاسی اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کا نام ’انڈیا‘ رکھا گیا تھا۔
انڈیا کے الیکشن کا نتیجہ کس تاریخ کو آئے گا ؟
انڈیا میں پولنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو مکمل ہو گا جس کے بعد چار جون کو ممکنہ طور پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔