بارش میں بھیگتے رشی سونک پر دلچسپ تبصرے

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے گذشتہ روز جب انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو اس وقت وہ بارش میں بھیگ رہے تھے، اس صورت حال کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے میمز کی شکل میں بیان کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک 22 مئی 2024 کو ڈاؤننگ سٹریٹ میں اگلے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے (اے ایف پی)

برطانوی الیکشن سے متعلق مہینوں سے گردش کرنے والی تمام افواہیں گذشتہ روز اس وقت دم توڑ گئیں جب 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر بارش میں کھڑے وزیراعظم رشی سونک نے اعلان کیا کہ انتخابات چار جولائی کو وقت سے پہلے کروائے جائیں گے۔

بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو میمز میں قید کر لیا اور اپنی بھڑاس نکالنے کے لیے ایکس کا رخ کیا جہاں انہوں نے رشی سونک کے بارش میں کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی مدت پوری ہونے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار طنز و مزاح کے ساتھ کیا۔

نور الدین نامی صارف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایک میم شیئر کی جس پر لکھا تھا: ’میں نے غلطی سے الیکشن کی تاریخ دے دی۔‘

ڈیرک نامی صارف نے رشی سونک کی بارش میں بھیگتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’تاریخی طور پر ایسی صورت حال میں لوگ چھتری استعمال کرتے ہیں۔‘

کولڈ وار سٹیو نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں برطانوی وزیراعظم کو سیلاب میں پھنسا دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریڈز یونین کاؤنسل کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی رشی سونک کی بارش میں بھیگتے ہوئے تصویر کے ساتھ لکھا: ’آپ کو بارش میں زبردستی کام کرنا پڑ رہا ہے تو یونین میں شمولیت اختیار کر لیں۔‘

 

کنزرویٹو پارٹی کی رہنما اور پارٹی کی سابق چیئر پرسن بیرونس وارثی نے بھیگے ہوئے رشی سنک کی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’ڈوب گیا اور چلا گیا۔‘

’#GeneralElection مہم کا آغاز کرنا اچھا نہیں ہے۔

سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ عام انتخابات ملک کو بہتر طور پر تبدیل کرنے کے ایک موقع کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لیبر پارٹی کے اندرونی ذرائع اس بات پر حیران ہیں کہ کنزرویٹو پارٹی نے رشی سنک کو ان حالات میں انتخابات کا اعلان کرنے کی اجازت دی۔ 

انتخابات کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سر کیئر سٹارمر نے کہا: ’آج رات، وزیر اعظم نے آخر کار اگلے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے، ایک ایسے لمحے کی جس کی ملک کو ضرورت ہے اور جس کا انتظار کر رہا ہے اور جہاں، ہماری جمہوریت کی طاقت سے، اقتدار آپ کو واپس آتا ہے۔

’آپ کے مستقبل، آپ کی برادری، آپ کے ملک کو بہتر بنانے کے لیے تبدیل کرنے کا ایک موقع۔ یہ ایک طویل مہم کی طرح محسوس ہوگا، مجھے یقین ہے، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا کہا اور کیا جاتا ہے، تبدیلی کا وہ موقع ہے جس کے بارے میں یہ انتخابات ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل