ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 کے سیمی فائنل میں میزبان چین سے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد پاکستان کا سفر ختم ہو گیا۔
پیر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل کا فیصلہ ایک، ایک سے برابر ہونے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔
پینلٹی شوٹ آؤٹس میں چین نے پاکستان کو دو، صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے جمعرات کو میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر ہی سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم ایک، ایک سے میچ برابر کرنے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹس میں ایک گول بھی نہ کر سکی۔
سیمی فائنل کا پہلا گول چین کی جانب سے لی یوانلن نے میچ کے دوسرے کوارٹر میں کیا جس کے بعد پاکستان کی طرف سے احمد ندیم نے تیسرے کوارٹر میں گول کر کے میچ ایک، ایک سے برابر کر دیا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
بدھ کو پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کرائی تھی کیوں کہ پاکستان کے ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف پہلے دو میچ برابری پر ختم ہوئے تھے۔
جس کے بعد انڈیا کے خلاف آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔