وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر ویزے کی کوئی شرط نہیں اور وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں۔
محسن نقوی نے 18 اپریل کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد 20 اپریل کو پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
بیان کے مطابق حسن نقوی نے کہا کہ سعودی شہری بغیر ویزے کے جب چاہییں پاکستان آ سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے معاشی اور سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان کے مطابق محسن نقوی نے بتایا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں جبکہ ملک میں موجود بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جا چکے ہیں۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات رکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔