وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران وزیرِاعظم پاکستان سعودی ولی اور وزیرِاعظم مملکتِ سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی 5 جون 2025 کو وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا استقبال کر رہے ہیں (ایس پی اے)

پاکستانی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر اپنے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

ایوان وزیر اعظم سے جمعرات کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل بدھ کو پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ محمد شہباز شریف عیدالاضحیٰ کے موقعے پر مملکتِ سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے اور حالیہ پاکستان انڈیا کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر اُن کا شکریہ ادا کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران وزیرِاعظم پاکستان سعودی ولی اور وزیرِاعظم مملکتِ سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، مسلم اُمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، آزمودہ اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے جو باہمی احترام اور سٹریٹیجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔

یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کی اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی عزم کا اعادہ بھی ہے، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کثیر جہتی تعاون کے نئے امکانات کھولنے کا باعث بنے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان