بنگلہ دیش کے وائس چانسلرز کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

وفد لاہور اور اسلام آباد کی ممتاز جامعات کا دورہ کرے گا، جہاں وہ علمی تبادلے، تحقیقی تعاون، اور دو طرفہ مفاہمت کی یادداشتوں کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرے گا۔

ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبا 22 ستمبر، 2024 کو ڈھاکہ میں ایک کلاس لے رہے ہیں۔ 22 ستمبر بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے کے بعد طلبہ کئی ہفتوں تک بند رہنے کے بعد کلاسوں میں واپس لوٹ آئے تھے (منیر الزمان/ اے ایف پی)

پاکستان میں قائم  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سائنسی و تکنیکی کمیٹی ’کامسٹیک‘ کی کاوشوں سے  بنگلہ دیش کی معروف سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور سینیئر عہدیداران پر مشتمل اعلیٰ سطحی دس رکنی وفد 16 سے 21 جون 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرے گا۔

اس دورے کی  سہولت کاری میں اسلام آباد میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن بھی شامل ہے۔

جمعہ کو کامسٹیک، اسلام آباد سے جاری ایک پریس ریلز کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا اور ادارہ جاتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وفد لاہور اور اسلام آباد کی ممتاز جامعات کا دورہ کرے گا، جہاں وہ علمی تبادلے، تحقیقی تعاون، اور دو طرفہ مفاہمت کی یادداشتوں کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرے گا۔ جبکہ پاکستان اور بنگلہ کی مختلف جامعات کے مابین تعلیمی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

جن جامعات میں بنگلہ دیشی وائس چانسلرز کا وفد دورہ کرے گا یہ تمام  پاکستانی جامعات کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس (CCoE) کا حصہ ہیں جو کہ ایک ایسا تعلیمی نیٹ ورک ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کے درمیان سائنسی تعاون اور تعلیمی معیار کے فروغ کے کامسٹیک کے زیراہتمام قائم کیا گیا تھا۔

امید کی جا رہی ہے کہ کامسٹیک کا یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی اور سائنسی روابط کو ایک نئی جہت دے گا، جس سے نہ صرف مشترکہ تحقیق کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوان نسل کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

کامسٹیک کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم ہونے کی وجہ سے وہ سائنس و ٹیکنالوجی میں مسلم امہ کی ترقی کے لیے سرگرمِ عمل ہے، اور علمی روابط کو ایک مضبوط پل کی صورت میں پیش کر رہا ہے۔

بنگلہ دیش میں گذشتہ دنوں حکومت میں تبدیلی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں دوبارہ گرم جوشی دیکھی جا رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس