ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کی تعریف کرنے والا نیٹو چیف کا ذاتی پیغام شیئر کر دیا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹ نے اپنے پیغامات میں امریکہ کے ایران پر حملوں اور اتحادی ممالک پر دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے پر ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔

25 جون 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹ دی ہیگ میں نیٹو کے اجلاس میں شریک (اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹ کے ذاتی پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے جس میں انہوں نے ایران پر حملوں اور اتحادی ممالک پر دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے پر ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔

ٹرمپ نے منگل کو یہ پیغامات سکرین شاٹس کی صورت میں اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ، ٹروتھ سوشل پر شیئر کیے، جب وہ نیدرلینڈز میں ہونے والے نیٹو سمٹ کے لیے سفر کر رہے تھے۔

پیغامات میں رٹ نے تحریر کیا تھا: ’مسٹر صدر، عزیز ڈونلڈ، ایران میں آپ کی فیصلہ کن کارروائی پر مبارک باد اور شکریہ۔

’یہ واقعی غیر معمولی اقدام تھا، اور کچھ ایسا جسے کرنے کی کسی اور نے ہمت نہیں کی۔ اس سے ہم سب زیادہ محفوظ ہو گئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رٹ نے مزید لکھا: ’آپ آج رات دی ہیگ میں ایک اور بڑی کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ آسان نہیں تھا، لیکن ہم نے سب کو پانچ فی صد پر دستخط کروانے پر آمادہ کر لیا ہے۔

’ڈونلڈ، آپ نے ہمیں امریکہ، یورپ اور پوری دنیا کے لیے واقعی ایک نہایت اہم موڑ تک پہنچا دیا ہے۔ آپ وہ حاصل کرنے جا رہے ہیں جو دہائیوں سے کوئی امریکی صدر نہیں کر سکا۔‘

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ’یورپ اب بھاری قیمت ادا کرے گا، جیسا کہ اسے کرنا چاہیے، اور یہ آپ کی جیت ہوگی۔ سفر بخیر اب آپ سے عشائیے میں ملاقات ہو گی۔‘

13 جون کو اسرائیل نے ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں میں ایران کی عسکری قیادت، جوہری سائنس دان اور درجنوں عام شہری جان سے گئے تھے۔

اس کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے کیے تھے۔ بعد ازاں دونوں ممالک وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر حملے کرتے رہے جس کے بعد امریکہ نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

12 دن تک جاری رہنے والی یہ لڑائی 23 اور 24 کی درمیانی شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیز فائر کے اعلان پر ختم ہوئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ