پاکستان: پیٹرول پھر مہنگا، ایک ماہ میں دوسرا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافے پر سوشل میڈیا صارفین غصے کا اظہار کر رہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ’شکریہ کس کا ادا کرنا ہے۔‘

حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی (منگل) سے ہو گیا ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے پیر کی شب جاری کیے گئے بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

اس سے قبل، پیٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر تھی۔

یہ ایک ماہ کے دوران حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ ہے۔

اس سے قبل 15 جون کو 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافے پر سوشل میڈیا صارفین غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایکس پر ایک صارفت رحیم خان نے لکھا کہ ’پیٹرول مہنگا ہو گیا، شکریہ کس کا ادا کرنا ہے۔‘
 

زاہد نواز نے ایکس پر لکھا کہ یہ نئے مالی سال کے پہلے دن کا تحفہ ہے۔

حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ کے ساتھ اس اضافے کو منسلک کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’جنگ کے حتمی اور سرکاری نتائج۔‘
 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت