انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم نے کہا ہے کہ اگر جوفرا آرچر کو انڈیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں موقع دیا گیا تو وہ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ اور تیار ہیں۔
جوفرا آرچر اب تک 13 ٹیسٹ میچوں میں 42 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، لیکن فروری 2021 کے بعد سے وہ کہنی اور کمر کی مسلسل انجریوں کے باعث فارمیٹ سے باہر رہے۔
30 سالہ جوفرا آرچر کو ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے۔ اس میچ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست ہوئی اور پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔
برینڈن مک کلم نے تیسرے ٹیسٹ (10 تا 14 جولائی، لارڈز) سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا: ’جوفرا آرچر فٹ لگ رہے ہیں، مضبوط لگ رہے ہیں، اور مکمل طور پر تیار ہیں، وہ سلیکشن میں شامل ہوں گے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا: یہ بہت پُرجوش لمحہ ہے۔ وہ خود بھی بہت پُرجوش ہیں۔ انہوں نے انجری اور طویل دوری کا سامنا کیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیا صلاحیت رکھتے ہیں، اور امید ہے کہ جب انہیں موقع دیا جائے گا تو وہ اپنے پچھلے کارناموں کو دہرائیں گے — بلکہ انہیں بہتر بھی کریں گے۔‘
مک کلم نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ، وکٹ کیپر اور بیٹر جیمی سمتھ کو بلے بازی کے آرڈر میں اوپر بھیجنے پر غور نہیں کر رہا۔ سمتھ نے حالیہ میچ میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 184 اور 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
مک کلم کے مطابق: وہ بہت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، اور ہماری نظر میں وہ ساتویں نمبر پر وکٹ کیپنگ کے ساتھ بہت مؤثر ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’وہ واقعی ورلڈ کلاس لگتے ہیں۔ جب ہم نے جیمی سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں امید تھی کہ وہ ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے — نہ صرف مڈل آرڈر میں، بلکہ آخر میں بھی اپنی صلاحیت کا استعمال کریں گے۔‘