اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وسطی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کو شین بیت (اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی) نے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو قتل کرنے کی سازش کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔
’یروشیلم پوسٹ‘ کی بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون پر الزام ہے کہ وہ ایک دیسی ساختہ بم کے ذریعے وزیر اعظم پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
خاتون کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں اس شرط پر رہا کر دیا گیا کہ وہ کسی بھی سرکاری ادارے یا وزیر اعظم کے قریب نہیں جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ان خاتون کے خلاف کل (جمعرات کو) فوجداری جرم اور دہشت گردی کی سازش کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی۔
’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے چند مزید نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو پر بم حملہ کرنے کی ’سازش‘ کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون سے پولیس اور شین بیت کی جانب سے تفتیش کی گئی ہے۔