طیارے میں ’امریکہ مردہ باد‘ نعرے لگانے والے شخص پر فرد جرم عائد

سکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں نشستوں کے درمیان کھڑا ہو کر ’امریکہ مردہ باد‘، ’ٹرمپ مردہ باد‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے والے 41 سالہ شخص کو گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ایزی جیٹ کا ایک طیارہ 23 اپریل 2025 کو مغربی فرانس کے اوپر پرواز کر رہا ہے (اے ایف پی)

برطانوی شہر لوٹن سے گلاسگو جانے والی ائیر لائن ’ایزی جیٹ‘ کی ایک پرواز کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد ایک شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص طیارے میں نشستوں کے درمیان کھڑا ہو کر ’امریکہ مردہ باد‘، ’ٹرمپ مردہ باد‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہا ہے۔

اس کے بعد ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد نے اسے زمین پر گرا کر قابو میں کیا۔

یہ شخص اتوار کی صبح آٹھ بج کر 20 منٹ پر گلاسگو ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد طیارے سے اتار لیا گیا اور گرفتار کر لیا گیا۔

سکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 41 سالہ شخص کو گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اور اسے پیر کے روز پیسلے شیرف کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو کو انسداد دہشت گردی حکام کی جانب سے تحقیق کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکاٹ لینڈ میں سکیورٹی معمول سے زیادہ تھی کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہاں اپنی دو گالف ریزورٹس کے نجی دورے پر موجود تھے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر آئندہ چند گھنٹوں میں امریکی صدر سے ملاقات کرنے والے ہیں اور وہ ایئرشائر میں ان کے ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔

واقعے کے بعد ایزی جیٹ کے ترجمان نے کہا: ’گذشتہ روز لوٹن سے گلاسگو جانے والی پرواز EZY609 جب گلاسگو پہنچی تو پولیس نے طیارے پر آ کر ایک مسافر کو ان کے رویے کے باعث حراست میں لے لیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایزی جیٹ کے عملے کو ایسی تمام صورت حال کا درست اندازہ لگانے اور فوری اور موزوں کارروائی کرنے کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ پرواز اور دیگر مسافروں کی حفاظت کو کسی بھی لمحے خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

’ہمارے صارفین اور عملے کی حفاظت اور بہتری ہمیشہ ایزی جیٹ کی اولین ترجیح ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ