میکسیکو کی صدر خاتون فٹ بال ریفری کی حمایت میں سامنے آگئیں

میکسیکن صدر کلاڈیا شیئن باوم نے بدھ کو گارسیہ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’غیر معمولی‘ قرار دیا اور کہا کہ ’انہیں مردوں سے تین گنا بہتر ہونا چاہیے تاکہ انہیں تسلیم کیا جا سکے۔‘

میکسیکن ریفری کیتیا اٹزل گارسیہ کو 25 جولائی 2023 کو ویلنگٹن کے سکائی سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2023 ویمنز ورلڈ کپ گروپ اے کے فٹ بال میچ کے دوران ریفری کے فرائض سرانجام دیتے ہویے دیکھا جاسکتا ہے (مارٹی میل ول / اے ایف پی)

میکسیکو کی صدر اپنی ہم وطن خاتون فٹ بال ریفری کی حمایت میں سامنے آئیں ہیں جنہیں مردوں کے ایک میچ میں ریفری بننے کے بعد آن لائن دھمکیوں کا سامنا تھا۔

کیتیا اٹزل گارسیہ نے کہا کہ انہیں گذشتہ جمعرات کو لیگز کپ کے ایک میچ میں مونٹری کے سینٹ انٹی نیو کے خلاف 2-3 کی شکست کے بعد ’توہین اور جان سے مارنے‘ کی دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی ٹیم کو ایک گول دینے کے ان کے فیصلے نے، جسے کچھ لوگوں نے آف سائیڈ قرار دیا، میکسیکن حامیوں میں غصہ پیدا کیا تھا۔

بتیس سالہ ریفری نے انسٹاگرام پر لکھا: ’میکسیکو، ایسے ملک میں جہاں ہر دن دس خواتین جان سے جاتی ہیں اور جہاں ہر دن 91 خواتین اور مرد مرتے ہیں، تشدد کو معمول نہیں بنانا چاہیے۔ تشدد کہیں بھی نہیں ہونا چاہیے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ صارفین نے انہیں اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

میکسیکن صدر کلاڈیا شیئن باوم نے بدھ کو گارسیہ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’غیر معمولی‘ قرار دیا اور کہا کہ ’انہیں مردوں سے تین گنا بہتر ہونا چاہیے تاکہ انہیں تسلیم کیا جا سکے۔‘

شیئن باوم نے کہا کہ حکومت گارسیہ سے رابطہ کرے گی ’یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا انہیں مدد کی ضرورت ہے۔‘

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے بھی پیر کو ایک انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ وہ ’ریفرِی کیتیا اٹزل کے خلاف دھمکیوں سے حیران اور دکھی ہیں۔‘

میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے بھی ریفری کے خلاف ’دھمکیوں اور خوفزدہ کرنے کے واقعات‘ کی مذمت کی ہے۔

میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا اگلے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کریں گے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Katia Itzel Garcia (@kigm14)

اقوام متحدہ کے مطابق، میکسیکو میں اوسطاً ہر دن دس خواتین کے قتل کی رپورٹیں ملتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال