2026 فٹ بال ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی پانچ دسمبر کو متوقع

اس ورلڈ کپ میں کل 104 میچز کھیلے جائیں گے، جو کہ اس سے پہلے کے ایونٹس کی نسبت زیادہ ہیں۔ یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔

ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک ہوگا (اے ایف پی)

متعدد رپورٹس کے مطابق لاس ویگاس 5 دسمبر کو 2026 ورلڈ کپ کے میچوں کی قرعہ اندازی کا میزبان ہوگا۔

سپورٹس چینل ای ایس پی این اور ٹی یو ڈی این میکسیکو نے کہا ہے کہ لاس ویگاس کو 48 ٹیموں کے توسیع شدہ ایونٹ کی قرعہ اندازی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جس کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔

مجموعی طور پر 12 گروپ بنائے جائیں گے جن میں چار چار ممالک ہوں گے۔

جب امریکہ نے 1994 ورلڈ کپ کی میزبانی کی، تو قرعہ اندازی کی تقریب بھی لاس ویگاس میں منعقد کی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ای ایس پی این کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دی سفیئر، جو 2023 میں کھلا اور اس میں 17,500 نشستیں ہیں، قرعہ اندازی کی جگہ کے لیے پہلے نمبر پر ہے۔

لیکن سفیئر کے ذرائع نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی وہاں نہیں ہوگی۔ بعد میں ای ایس پی این نے بھی رپورٹ کیا کہ سفیئر کے ذرائع نے اس سپورٹس نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ وہاں نہیں ہوگی۔

1994 میں قرعہ اندازی لاس ویگاس میں منعقد کی گئی حالانکہ یہ کسی میچ کے لیے میزبان شہر نہیں تھا، اور یہ صورت حال اگلے سال کے ایونٹ کے لیے بھی ہے۔

ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک ہوگا۔ ایونٹ میں 16 میزبان شہروں میں 11 امریکی، تین میکسیکن، اور دو کینیڈین شہر شامل ہوں گے۔

اس ورلڈ کپ میں کل 104 میچز کھیلے جائیں گے، جو کہ اس سے پہلے کے ایونٹس کی نسبت زیادہ ہیں۔ یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال