جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں گے: بیلجیئم

بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ملک ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

فلسطینی 30 اگست 2025 کو غزہ شہر کے الرمل محلے میں متعدد عمارتوں پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے جمع ہیں (عمر القطا / اے ایف پی)

یورپی ملک بیلجیئم نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’فلسطین کو بیلجیئم اقوام متحدہ کے اجلاس میں تسلیم کرے گا اور اسرائیلی حکومت کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔‘

جولائی میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا تھا کہ فرانس اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 9 سے 23 ستمبر کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہو گا۔  

میکسم پریوٹ، جو بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں، نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ غزہ میں رونما ہونے والے ’انسانی المیے کے پیش نظر‘ کیا گیا ہے

’اسرائیلی جارحیت کم از کم ایک بار زیادہ تر آبادی کو بے گھر کر چکی ہے اور اقوام متحدہ نے قحط کا اعلان کیا ہے۔‘

بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ’اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نسل کشی کے کسی بھی خطرے کو روکنے کے لیے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے، بیلجیئم کو اسرائیلی حکومت اور حماس کے دہشت گردوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے سخت فیصلے لینے پڑے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ اسرائیلی عوام کو سزا دینے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں ہے کہ اس کی حکومت بین الاقوامی اور انسانی قانون کا احترام کرتی ہے اور زمینی صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کے لیے کارروائی کرتی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اس سال جولائی برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر نہ کی، اقوام متحدہ کو امداد پہنچانے کی اجازت نہ دی اور پائیدار امن کے لیے دیگر اقدامات نہ کیے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈین وزیر اعظم نے بھی جولائی میں ہی کہا تھا کہ کینیڈا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادہ رکھتا ہے۔

دوسرے کئی مسلم ملکوں کی طرح سعودی عرب فلسطینیوں کے لیے ایک خودمختار ریاست کے قیامکا حامی ہے۔

اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کے غزہ پر مسلسل زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں، جن میں 62 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا