نواز کی آل راؤنڈ پرفارمنس، سہ فریقی ٹی 20 سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی مدد سے افغانستان کو باآسانی 75 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستانی کھلاڑی سات ستمبر، 2025 کو شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران افغانستان کے درویش رسولی کا وکٹ حاصل کرنے پر جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان نے متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی پانچ وکٹوں، جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، کی مدد سے افغانستان کو باآسانی 75 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان نے شارجہ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 141 رنز بنا سکے۔

صفر کے مجموعی سکور پر اوپنر صاحب زادہ فرحان جو آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد بیٹرز اس دھچکے سے سنبھل نہ سکے۔

صائم ایوب نے 17، فخر زمان نے 27 اور کپتان سلمان علی آغا نے 24 رنز بنائے۔ 12 اوور میں 72 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

آخری اوورز میں محمد نواز (25 رنز) اور فہیم اشرف (15 رنز) نے سکور کو 141 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے 38 رنز دے کر تین وکٹیں لیں جبکہ نور احمد اور فضل الحق فارورقی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

142 رنز کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز بھی پاکستان سے مختلف نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز (پانچ رنز) کو آؤٹ کر دیا۔

بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی نواز نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اپنی ہیٹ ٹرک سے میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔

پلیئر آف دی میچ نواز نے چھٹے اوور کی پانچویں اور آخری گیند پر بالترتیب درویش رسولی (0) اور عظمت اللہ عمرزئی (0) کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے اگلے اور آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر ابرایم زردان (نو رنز) کو آؤٹ کر کے افغانستان کی میچ میں واپسی ناممکن بنا دی۔

افغانستان کی محض آٹھویں اوور میں آدھی ٹیم 32 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

11ویں اوور تک 46 رنز پر مزید دو بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ صرف صدیق اللہ اٹل (13 رنز) اور راشد خان (17 رنز) ہی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔

افغانستان کی پوری ٹیم 16 اوور میں 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سٹار پرفارمر نواز نے 19 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں، جبکہ ابرار احمد اور سفیان مقیم نے دو، دو بیٹرز کو آؤٹ کیا۔

نواز کو پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ ملا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ