جاپان: وہ گھوڑی مر گئی، جو کوئی ریس نہ جیتی

گھوڑی نے ’ہار کا منفرد سلسلہ‘ 2004 تک جاری رکھا اور کل 113 ریسیں ہارنے کے بعد ریٹائر ہو گئی جس کے بعد وہ جاپان میں ثابت قدمی اور عزم کی قومی علامت بن گئی۔

ہارو اورارا، جس کا مطلب ہے ’شاندار بہار‘ ہے، 1996 میں جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں پیدا ہوئی (کیوڈو نیوز)

جاپان میں ایک بھی دوڑ نہ جیتنے کے باوجود غیرمعمولی شہرت حاصل کرنے والی گھوڑی مر گئی۔

ہارو اورارا نے منگل کی صبح 29 برس کی عمر میں جاپان کے مشرقی علاقے چیبا پریفیکچر کے مارٹھا فارم میں دم توڑ دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس وقت اس کے رکھوالے اس کے ساتھ موجود تھے۔

یہ تھرابرڈ نسل کی گھوڑی، جو ریس کے دوران جاپانی کارٹون ’ہیلو کٹی‘ کا ماسک پہننے کی وجہ سے مشہور تھی، کو ’ناکاموں کا چمکتا ہوا ستارہ‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

اس کی دیکھ بھال کرنے والی یوکو میاہارا نے ’ فرائی ڈے ڈیجیٹل‘ نامی جریدے کو بتایا: ’ہارو اورارا کی عمر 29 برس تھی جو انسانی حساب سے تقریباً 90 سال بنتی ہے لیکن وہ کل تک بالکل صحت مند تھی۔ حالیہ دنوں میں جاپان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی لوگ اسے دیکھنے آ رہے تھے، اس لیے اس کی موت واقعی افسوسناک ہے۔‘

مقامی رپورٹس کے مطابق موت سے ایک ہفتہ قبل تک پرستار گھوڑی کو دیکھنے آ رہے تھے اور وہ اس وقت صحت مند دکھائی دیتی تھی۔

ہارو اورارا، جس کا مطلب ہے ’شاندار بہار‘ ہے، 1996 میں جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں پیدا ہوئی۔ نومبر 1998 میں اس نے جنوب مغربی جاپان کے کوچی ریس کورس میں اپنی پہلی ریس ہاری۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم 2003 میں جب مقامی میڈیا نے اس کی مسلسل 80ویں شکست کی خبر دی تو وہ غیر متوقع طور پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی اور اس کی ریٹائرمنٹ مؤخر کر دی گئی۔ اس نے اپنی یہ منفرد ’ہار کا سلسلہ‘ 2004 تک جاری رکھا اور کل 113 ریسیں ہارنے کے بعد ریٹائر ہو گئی۔ بعد ازاں وہ جاپان میں ثابت قدمی اور عزم کی قومی علامت بن گئی۔

گھوڑی کی مقبولیت میں حال ہی میں مزید اضافہ ہوا جب جولائی میں موبائل گیم اُما مُسومے: پریٹی ڈربی (Uma Musume: Pretty Derby) میں اسے گلابی بالوں والی اینی می کردار کی صورت میں شامل کیا گیا۔

گیم کی انتظامیہ نے منگل کو سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا: ’بہت دکھ کے ساتھ ہم اطلاع دیتے ہیں کہ ہارو اورارا نو ستمبر کو مر گئی۔ یہ لیجنڈری ریس ہارس اُسی نام کے کردار کے لیے تحریک بنی جو اُما مُسومے: پریٹی ڈربی میں شامل ہے۔ ہم اس کی دیکھ بھال کرنے والے تمام عملے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا