پاکستان اور دوسرے ملکوں کے مشترکہ بحری آپریشن کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) نے بتایا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز نے بحیرہ عرب میں بادبانی کشتیوں سے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف)، ایک بحری شراکت داری ہے جس میں امریکہ بھی شامل ہے۔ اس کے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی بحریہ کے جہاز نے گذشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر دو مختلف کشتیوں کو روکا۔
سی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستانی بحریہ کے عملے نے کئی ٹن کرسٹل میتھ ایمفیٹامین اور تھوڑی مقدار میں کوکین قبضے میں لی۔
یہ بتائے بغیر کہ منشیات لانے والی کشتیاں کہاں سے آ رہی تھیں بیان میں مزید کہا گیا کہ روکے گئے جہازوں کی ’کوئی قومیت نہ ہونے کے طور پر شناخت کی گئی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس آپریشن کو انجام دینے والی سی ایم ایف ٹاسک فورس کے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کموڈور فہد الجوید نے کہا کہ ’یہ سی ایم ایف کے لیے منشیات کی سب سے کامیاب ضبطی تھی۔‘
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں سی ایم ایف کو مبارکباد دی۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) ایک کثیر القومی بحری شراکت داری ہے جو تقریباً 32 لاکھ مربع میل بین الاقوامی پانیوں میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیتی ہے۔ اس کا صدر دفتر بحرین میں ہے اور اس کی کمانڈ یو ایس نیوی کے وائس ایڈمرل کے پاس ہے۔
یہ 47 رکن ممالک کا ’رضامندانہ اتحاد‘ ہے، جس کی توجہ اہم شپنگ لین کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردی، بحری قزاقی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے۔
U.S. Central Command congratulates the Saudi-led Combined Task Force 150 of Combined Maritime Forces for successfully seizing more than $972 million worth of narcotics. Over a 48-hour period, Pakistan Navy Ship Yarmook conducted boarding operations of two dhows in the Arabian…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) October 21, 2025
سی ایم ایف کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یمامہ 274 نے، جو سعودی قیادت میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی براہ راست زیر نگرانی کام کر رہے ہیں، نے 28 ستمبر کو بھی بحیرہ عرب میں ایک بحری جہاز سے 120 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کی غیر قانونی منشیات ضبط کیں تھیں۔
پی این ایس یماما نے معمول کے گشت کے دوران 155 کلو گرام میتھم فیٹامائن اور 65 کلو گرام کوکین قبضے میں لیا تھا۔