گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اعلان

اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے معیاری ایندھن کی فراہمی کے لیے گیس کنکشنز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 26 اکتوبر 2025 اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کی بحالی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں  (پی ٹی وی ویب سائٹ)

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی (ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کنکشنز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے معیاری ایندھن کی فراہمی کے لیے گیس کنکشنز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا تاہم اُس وقت گیس دستیاب نہیں تھی۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔

وزیراعظم نے حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک تھا جب کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔

وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ گیس کمپنی کے لائن لاسز کم ہو کر 4.93 فیصد تک محدود کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ایل پی جی کی نسبت سستا اور ماحول دوست ایندھن میسر ہو گا۔

علی پرویز ملک نےکہا کہ حکومت گھریلو صارفین کےساتھ صنعتوں کو بھی سستے ایندھن کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 29 ارب روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کیا گیا۔
 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان