شطرنج اور باکسنگ کا انوکھا ملاپ، چیس باکسنگ

اس وقت فرانس، جرمنی، برطانیہ اور بھارت میں چیس باکسنگ کے تین ہزار سے زائد کھلاڑی ہیں جن کے مابین سالانہ عالمی چمپیئن شپ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

فرانس سے شروع ہونے والا ایک کھیل دنیا بھر میں فروغ پا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا کہ اسے اولمپک مقابلوں میں شامل کیا جائے۔ یہ ہے باکسنگ اور شطرنج کا امتزاج چیس باکسنگ ہے۔

نوے کے عشرے میں ایک فرانسیسی کارٹونسٹ نے اپنی کہانیوں میں ان دونوں کھیلوں کو بیک وقت کھیلنے کے متعلق خاکہ کشی کی اور اسے چیس باکسنگ کا نام دیا۔ چیس یعنی شطرنج اور باکسنگ ایک ساتھ کھیلنے کا فن۔

2003 میں باقاعدہ طور پر چیس باکسنگ کھیلی گئی اور نہ صرف فرانس بلکہ دیگر ملکوں میں بھی مقبول ہونے لگی۔ اس وقت فرانس، جرمنی، برطانیہ اور بھارت میں چیس باکسنگ کے تین ہزار سے زائد کھلاڑی ہیں جن کے مابین سالانہ عالمی چمپیئن شپ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا