گیس کی قیمتوں میں آئندہ چھ ماہ تک اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ: وزیر پیٹرولیم

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آئندہ چھ ماہ میں گیس کی قیمیوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں موسم سرما میں گیس کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کی معاشی مشکلات میں اضافے کا سبب بنتا ہے (وکی پیڈیا)

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آئندہ چھ ماہ میں گیس کی قیمیوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا 12واں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

پاکستان میں موسم سرما میں گیس کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کی معاشی مشکلات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

وفاقی وزیر علی پرویز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آئندہ چھ ماہ کے لیے کسی بھی صارف زمرے میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’موجودہ مالی سال کے بقیہ چھ ماہ کے دوران گیس کی قیمتیں تمام صارفین کے لیے یکساں اور برقرار رہیں گی، جو عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے۔‘

 کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر نے بتایا بتایا کہ قطر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان کی اضافی ایل این جی کارگو کو بین الاقوامی منڈی میں منتقل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ معاہدوں کی تمام شرائط کا مکمل احترام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’قطر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے، جس نے ایسے وقت میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جب کئی عالمی سپلائرز ڈیفالٹ کر گئے۔ پاکستان اس اسٹریٹجک تعلق کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب کوئی نیا سرکلر ڈیٹ پیدا نہیں ہو رہا، جو اصلاحاتی اقدامات کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ علی پرویز ملک کے مطابق ’ملک بھر میں گھریلو صارفین کو بہتر گیس فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس وقت کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں۔‘  

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کا شعبہ لوڈشیڈنگ سے بچاؤ کے لیے اپنی آئی جی سی ای پی طلب سے زائد گیس خرید رہا ہے۔

سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں نے  بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کی فراہمی کے اوقات صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بڑھا دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’حکومت عالمی بینک کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز کی استعداد کار بڑھانے پر بھی کام کر رہی ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت