تھائی لینڈ: ٹرین پر کرین گرنے کم از کم 22 اموات، 30 زخمی

پولیس کے مطابق کرین تیز رفتار ٹرین کی ایک بوگی پر گری جس سے ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔

فیس بک صارف سمتھ میکل کی وال سے لی گئی ویڈیو سے بنائی گئی اس تصویر میں 14 جنوری 2026 کو اس ٹرین کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے جو تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون رتچاسیما میں تعمیراتی کرین کے گرنے سے تباہ ہوئی (اے ایف پی)

تھائی لینڈ میں بدھ کو تیز رفتار ریل لائن پر کرین ایک مسافر ٹرین پر گر گئی جس سے حکام کے مطابق کم از کم 22 افراد جان سے چلے گئے۔

ناکھون رتچاسیما صوبے کے ایک مقامی پولیس سربراہ تھاچاپون چناونگ نے اے ایف پی کو بتایاکہ ’22 افراد جان سے گئے اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔‘

یہ واقعہ بدھ کو صبح 9:00 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ریل نیٹ ورک بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کرین دارالحکومت بنکاک کے شمال مشرق میں ناکھون رتچاسیما میں ایک مسافر ٹرین پر گر گئی۔

ناکھون رتچاسیما کے صوبائی محکمہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ’ایک کرین ٹرین پر گر گئی جس کے نتیجے میں وہ پٹری سے اتر گئی اور آگ لگ گئی۔‘

مقامی میڈیا کی طرف سے نشر ہونے والی لائیو فوٹیج میں امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔

ناکھون رتچاسیما کے صوبائی محکمہ نے کہا کہ ٹرین بنکاک سے Ubon Ratchathani صوبے جا رہی تھی۔

وزیر ٹرانسپورٹ فیفت رتچاکیت پرکارن نے کہا کہ ٹرین میں 195 افراد سوار تھے اور حکام مرنے والوں کی شناخت کے لیے جلدی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تھائی لینڈ میں 5.4 ارب ڈالر کا ایک تیز رفتار ریل نیٹ ورک تعمیر کیا جا رہا ہے جسے بیجنگ کی حمایت حاصل ہے اور کا مقصد چین کے وسیع ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ کے بنیادی ڈھانچے کے اقدام کے حصے کے طور پر 2028 تک لاؤس کے راستے بنکاک کو چین  سے جوڑنا ہے۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا