کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق ہفتے کی شب ایم اے جناح روڈ پر ایک پلازے میں آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کی دکانوں میں پیش آیا جس میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایم اے جناح روڈ گل پلازہ میں آتشزدگی کا معاملہ، پلازہ میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، چھ 6 افراد زخمی ہیں، جنھیں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی چار 4 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش کررہی ہیں#Karachi #Fire pic.twitter.com/KTuFfTBH2c
— Apna Malir Karachi (@ApnaMalirKhi) January 17, 2026
حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم تاحال اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ افراد کی بھگدڑ اور کچھ کی دھوئیں سے حالت خراب ہوئی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ریسکیو حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی پلازہ کے اندر موجود ہیں۔
دوسری جانب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس واقعے میں اب تک ’دو افراد کے جان سے جانے اور 16 کے زخمی‘ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم کسی سرکاری ادارے نے تاحال اموات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
یہ کراچی میں دو دنوں میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل 16 جنوری کو کیماڑی ویسٹ ہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں آگ لگی جس نے متعدد کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔