ٹک ٹاکر بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی: پولیس

اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں مبینہ طور پر شوہر نے پہلے ٹک ٹاکر بیوی کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر اپنی جان بھی لے لی۔

 ٹک ٹاکر ثنا جاوید عرف آؤٹ لوفرہ جنہیں پولیس کے مطابق ان کے شوہر نے گولی ماری (ثنا جاوید عرف آؤٹ لوفرہ سوشل میڈیا)

اسلام آباد میں تھانہ ہمک کی حدود میں ایک پشتو کی خاتون ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔

تھانہ ہمک میں دائر ایف آئی آر کے مطابق واقعہ لگنم ٹاور کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر وہاں تعینات ایک پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ وہاں پہنچا۔  

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک نوجوان محمد صادق زخمی حالت میں ملا جس کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق محمد صادق نے پہلے اپنی بیوی ثنا جاوید عرف آؤٹ لوفرہ کو گولی ماری اور بعد ازاں خود بھی خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تین خول اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقتولہ خاتون ٹک ٹاکر کی یہ دوسری شادی تھی۔ انہوں نے پہلے شوہر سے خلع لے رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اور ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

ادھر تھانہ ہمک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین