اسرائیلی فوج کا لبنان میں لبنان میں اتوار کو قلعہ شقيف پر قبضے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک سٹریٹجک پہاڑ پر واقع قلعہ شقيف پر قبضہ کر لیا ہے۔

30  مئی، 2026  کو جنوبی لبنان کے علاقے مرجعیون سے لی گئی اس تصویر میں صلیبی دور کا تاریخی بوفرٹ قلعہ دکھائی دے رہا ہے(تصویر: اے ایف پی)

اسرائیلی فوج کا لبنان میں سٹریٹجک  قلعہ شقيف پر قبضے کا دعوی

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک سٹریٹجک پہاڑ پر واقع  قلعہ شقيف پر قبضہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ قلعہ صلیبی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ فوج کے مطابق یہ پیش قدمی گذشتہ 25 برسوں میں لبنان کے اندر سب سے گہری کارروائی ہے۔

یہ قبضہ نبطیہ شہر کے قریب کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد ہوا، جہاں اسرائیلی فوجیوں نے دشوار گزار علاقے میں حزب اللہ کے جنگجوؤں سے مقابلہ کیا۔

یہ اسرائیل کے لیے تازہ اسرائیل-حزب اللہ جنگ میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے، جو مارچ کے اوائل میں شروع ہوئی تھی۔

اگرچہ 17 اپریل سے جنگ بندی نافذ ہے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اسرائیل کی تازہ پیش قدمی اس وقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات جاری ہیں اور اگلا دور 2 اور 3 جون کو امریکی محکمہ خارجہ میں طے ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر جاری کی جس میں فوجی قلعے کے باہر چلتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ وزیرِ دفاع اسرائیل کاتز نے لکھا کہ قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس قلعے پر پہلی بار 1982 میں قبضہ کیا تھا اور 2000 میں لبنان سے انخلا تک اسے اپنے کنٹرول میں رکھا تھا۔


اسرائیل کے جنوبی لبنان پر پھر سے حملے، لبنانی وزیراعظم کی مذمت

لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے ہفتے کو اسرائیل کی تازہ فضائی کارروائیوں کے بعد جنوبی لبنان میں جاری مہم کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ’زمین کو جلا دینے کی پالیسی‘ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے لڑائی کو روکنے کی اپیل کی، جب کہ اسرائیل نے ایک درجن سے زائد مقامات کے لیے انخلا کی وارننگز جاری کیں۔

یہ بیان ایک دن بعد سامنے آیا جب اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کی افواج لبنان کے اندر مزید پیش قدمی کر چکی ہیں۔

نواف سلام نے خبردار کیا کہ ملک ایک ’خطرناک کشیدگی‘ کی طرف بڑھ رہا ہے اور زور دیا کہ ’فوری اور حقیقی جنگ بندی‘ کی ضرورت ہے۔

ٹیلی وژن خطاب میں سلام نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ اجتماعی سزا کے طور پر ’قصبوں اور دیہات کو تباہ کر رہا ہے اور ان کے باشندوں کو جلاوطنی پر مجبور کر رہا ہے‘، جو ان کے بقول اسرائیل کے لیے ’نہ تو سلامتی لائے گا اور نہ ہی استحکام‘۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز جنوبی لبنان کے سات دیہات کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگز جاری کیں، ایک دن بعد جب وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج ملک کے اندر مزید گہرائی تک داخل ہو چکی ہیں۔

یہ تازہ وارننگز اس وقت سامنے آئیں جب دونوں ممالک کے فوجی وفود نے واشنگٹن میں تاریخی سکیورٹی مذاکرات کیے، اور آئندہ ہفتے مزید امریکی ثالثی میں بات چیت طے ہے۔ یہ چوتھا دور ہوگا، جو حالیہ اسرائیل-حزب اللہ تنازع کے آغاز کے بعد سے جاری ہے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان پر شدید بمباری جاری رکھی ہے۔ اس دوران لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں زور دیا کہ ’جنگ بندی کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔‘

 

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا