براڈ پیک: ریکارڈ ساز کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما جان سے گئے

یہ 10 رکنی کوہ پیماؤں کا گروپ جمعرات کو دوپہر کے قریب برفانی تودے کی زد میں آ گیا تھا۔

پاکستان کے الپائن کلب کی جانب سے 31 جولائی، 2026 کو جاری کی گئی اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں امدادی کوہ پیماؤں کو دکھایا گیا ہے، جو برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا اور دیگر نو کوہ پیماؤں کی تلاش کے مشن پر روانگی کے لیے سکردو ایئر بیس پر موجود ہیں (اے ایف پی)

دنیا کی بلند ترین 14 چوٹیوں کو تیز ترین مدت میں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا پاکستان میں ایک مہم کے دوران برفانی تودہ گرنے سے جان سے چلے گئے۔

ان کی کمپنی نے ہفتے کو اس کی تصدیق کی۔ ان کی مہم کا انتظام کرنے والی کمپنی ایلیٹ ایکسپیڈ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا ’آج ہم انتہائی دکھ اور گہرے رنج کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ نرمل ’نِمزدائی‘ پرجا براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں المناک طور پر جان کی بازی ہار گئے۔‘

کمپنی نے مزید کہا ’ہمیں اس بات کی بھی تصدیق موصول ہوئی ہے کہ مہم کے دیگر ارکان بھی افسوس ناک طور پر زندہ نہیں بچ سکے۔‘

تاہم کمپنی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

43 سالہ نرمل پرجا اور ان کے ساتھ موجود نو دیگر کوہ پیما جمعرات سے لاپتا تھے، جب پاکستان کے گلگت بلتستان میں واقع 8,051 میٹر (26,414 فٹ) بلند براڈ پیک پر ان پر برفانی تودہ آ گرا تھا۔

براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے اور اسے تکنیکی اعتبار سے نہایت دشوار چوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نرمل پرجا نے، جو برطانوی فوج کی گورکھا سپیشل فورسز میں خدمات انجام دے چکے تھے، 2019 میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو صرف چھ ماہ میں سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

دو سال بعد ان کے اس غیر معمولی سفر پر مبنی نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ’14 Peaks: Nothing Is Impossible‘ ریلیز ہوئی، جس کے بعد انہیں عالمی سطح پر وسیع شہرت حاصل ہوئی۔

جمعرات کو دوپہر کے قریب یہ 10 رکنی کوہ پیماؤں کا گروپ برفانی تودے کی زد میں آ گیا تھا۔

ان میں چھ کوہ پیما نیپال سے تعلق رکھتے تھے جبکہ دیگر کا تعلق پاکستان، عمان، امریکہ اور چین سے تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا