پشاور: 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے اب بی آر ٹی سفر مفت ہوگا

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق اس منصوبے پر سالانہ تقریباً 93 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ کارڈز کے اجرا کا عمل پانچ ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کو پشاور بی آر ٹی میں مفت سفر کی سہولت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اس مقصد کے لیے احساس بزرگ کارڈ جاری کیے جائیں گے، جن کے اجرا سے پہلے اہل شہریوں کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی۔

حکومت کے مطابق اس منصوبے پر سالانہ تقریباً 93 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ کارڈز کے اجرا کا عمل پانچ ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرانس پشاور کی ویب سائٹ کے مطابق زو پشاور میں روزانہ تین لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں۔ نئی سہولت کے تحت 60 سال یا اس سے زائد عمر کے شہری احساس بزرگ کارڈ کے ذریعے اس سفری نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بی آر ٹی ترجمان صدف کامل نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گذشتہ پانچ سے چھ ماہ کے دوران جاری کیے گئے بی آر ٹی کارڈز پہلے ہی نادرا سے تصدیق شدہ ہیں جبکہ اس سے پہلے جاری ہونے والے کارڈز کے ریکارڈ پر بھی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ احساس بزرگ کارڈ کے غلط استعمال کی صورت میں متعلقہ شخص پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق تصدیق اور اجرا کا عمل مکمل ہونے کے بعد اہل شہریوں کو بی آر ٹی میں مفت سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان