’کلائمیٹ سٹرائیک‘ باضابطہ طور پر کولنز ڈکشنری کا حصہ بن گیا

’کلائمیٹ سٹرائیک‘ کی اصطلاح نومبر 2015 میں پہلی بار رجسٹر کی گئی جب پیرس میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر اس عنوان کے تحت ایک علیحدہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

ستمبر 2019 میں ٹین ایچ کلائمیٹ ایکٹوسٹ گریٹا ٹنبرگوائٹ ہاؤس کے ہابر ایک احتجاج میں (اے ایف پی)

’کلائمیٹ سٹرائیک‘ کو کولنز ڈکشنری نے باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے اور اسے ورڈ آف دا ایئر 2019 قرار دیا ہے ۔

دو لفظوں کا یہ مجموعہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی نوعمر لڑکی گریٹا تھنبرگ کے عالمگیر مظاہروں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ گریٹا کی ’فرائیڈئز فار فیوچر‘ مہم موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مناسب اقدامات نہ اٹھانے پر پوری دنیا کے سکول جانے والے بچوں کے احتجاج کی بنیاد بنی تھی۔

’کلائمیٹ سٹرائیک‘ کا دو لفظی فقرہ نومبر 2015 میں پہلی بار رجسٹر کیا گیا تھا جب پیرس میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر اس عنوان کے تحت ایک علیحدہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

لیکن گریٹا ٹونبرگ کی بدولت اب یہ مہم پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔

کولنز کی لینگوئج کنسلٹنٹ ہیلن نیوزسٹید کہتی ہیں کہ حالیہ سالوں میں سیاسی بنیادوں پر بننے والا ماحول ’ہماری زبان کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا: ’’کلائمیٹ سٹرائیک‘ بعض اوقات لوگوں کی رائے میں تقسیم کا باعث بنتی ہے لیکن گذشتہ سال یہ ناگزیر رہا ہے اور اب باضابطہ طور پر اس سال کا لفظ قرار دیا گیا ہے۔‘

انہوں نے لفظ ’سنگل یوز‘ کی جانب بھی اشارہ کیا جو 2018 میں کولنز کی جانب سے سال کا لفظ قرار دیا گیا اور جو پلاسٹک کی اشیا جیسے کے بوتلوں کے لیے صرف بار ایک قابل استعمال ہونے کے بعد پھینک دینے کے حوالے سے سامنے آیا تھا۔

اس سال کا باضابطہ لفظ قرار دینے کے علاوہ کولنز نے کئی اہم الفاظ کا اضافہ بھی کیا ہے جو ہماری ’مستقبل ارتقا پذیر ثقافت اور ان الفاظ کے استعمال‘ کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان الفاظ میں ’بوپو‘ کا لفظ بھی شامل ہے جو باڈی پازیٹیوٹی یعنی اپنے جسم کے بارے میں مثبت رائے قائم رکھنے اور اس کو پروموٹ کرنے کو کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کولنز نے ’نان بائنری‘ کا لفظ بھی شامل کیا ہے جو ان افراد کے لیے استعمال ہوتا جو خود کو مرد یا عورت کے طور پر شناخت نہیں کرتے اور اپنے لیے ریوائتی ’ہی‘ یا ’شی‘ کے بجائے ’دے‘ یعنی اُن کے لفظ کا استعمال پسند کرتے ہیں۔

ڈکشنری کی جانب سے ’نان بائنری‘ کا انتخاب گلوکار سیم سمتھ کی جانب سے خود کو مرد یا عورت کے طور پر شناخت نہ کروانے کے بیان کے بعد شامل کیا گیا تھا۔ ان سے پہلے ایسا مختلف شخصیات اور ایکٹویسٹس بشمول روز میگاون اور پروگرام کوئیر آئی کے سٹار جوناتھن وین نیس بھی خود کو نان بائنری قرار دے چکے ہیں۔

کولنز کی جانب سے باقی اہم الفاظ قرار دیے جانے میں ’انفلوئینسر‘ شامل ہے اور ’کینسلڈ‘ بھی جس کا مطلب ہے کسی کے کچھ متنازع کہنے کے بعد ان کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرنا۔

اس کے علاوہ کولنز نے بریگزٹ سے متعلق الفاظ کی لسٹ ’بریگزیکون‘ بھی شامل کی ہے جس میں ’پروجیکٹ فیر‘ اور ’ملک شیک‘ لے الفاظ شامل ہیں۔ ڈکشنری کے مطابق ’ملک شیک‘ کا مطلب ہے کسی مشہور شخصیت کے اوپر ملک شیک یا کوئی اور پینے کی چیز پھینکنا جس کا مقصد ان کی توہین کرنا ہو۔ 

اس لفظ کا اضافہ نائجل فراج اور ٹومی روبنسن کے ساتھ ان کی تذلیل کرنے کے لیے ایسا ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

ہیلن کا کہنا تھا: ’بریگزٹ کے بارے میں ڈکشنری کی کوئی رائے نہیں ہے۔ بس اتنا کہنا چاہیں گے کہ اس نے انگریزی زبان کو بہت تحفے دیے ہیں اور یقیناً کچھ پرانی گالیوں کے واپس استعمال میں آنے کا سبب بھی بنا ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’بریگزیکون اس سے بھی زیادہ طویل ہو سکتا تھا لیکن کولنز کی جانب سے 2016 میں بریگزٹ کو شامل کرنے کے بعد ہمارا اس سال کا انتخاب کافی ہے۔ اب جب یہ تمام عمل ’فلیکس ٹینشن‘ کے ساتھ جاری ہے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ’بریگزینڈ‘ کے آنے سے پہلے اور بھی الفاظ آجائیں گے۔ 

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا