ان دس ہزار نوجوانوں کی مائیں جن کے بیٹے کولمبین فوج نے مار دیے

2008 میں کولمبیا حکومت کا ’فالس پازیٹیو‘ سکیندل سامنے آیا جس میں انکشاف ہوا کہ انعام کے لالچ میں فوجی افسران غریب نوجوانوں کو نوکری کے بہانے جنگلوں میں لے جاتے اور قتل کر کے باغی قرار دے دیتے۔

کولمبیا میں کئی خاندان آج بھی اپنی فوج کے ہاتھ ہونے والے نوجوان بیٹوں کے قتل کے انصاف کے منتظر ہیں۔

کولمبیا میں باغیوں کے ساتھ حالیہ امن معاہدے سے قبل زیادہ سے زیادہ باغی مارنے والے فوجیوں کو انعامات ملتے تھے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2008 میں کولمبیا حکومت کا ’فالس پازیٹیو‘ سکیندل سامنے آیا جس میں انکشاف ہوا کہ انعام کے لالچ میں فوجی افسران غریب نوجوانوں کو نوکری کے بہانے جنگلوں میں لے جاتے اور قتل کر کے باغی قرار دے دیتے۔
دارالحکومت بوگوٹا میں ایسی ماؤں کا ایک گروپ ہے جن کے بیٹے فوجیوں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہوئے۔

اولاد کھو دینے کا غم بانٹتے ہوئے یہ مائیں اپنے بیٹوں کی شکلیں کندہ کر رہی ہیں۔

ان ماؤں کے بیٹے ان 10 ہزار نوجوانوں میں شامل تھے جنہیں جنگلات میں لے جا کر قتل کر دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ