بلاول بھٹو نے کچھوے بحفاظت سمندر کے سپرد کر دیے

اکتوبر سے نومبر کے درمیانی عرصے میں ان کچھوؤں کے انڈے ساحل پر موجود ہوتے ہیں جنہیں سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بحفاظت محفوظ کرتا ہے اور 40 سے 60 دنوں میں ان انڈوں سے پیدا ہونے والے کچھوے دوبارہ سمندر کے سپرد کر دئیے جاتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نومولود کچھوے سمندر میں چھوڑ رہے ہیں۔

یہ کچھوے ان انڈوں سے نکلے تھے جنہیں سندھ کی وزارتِ جنگلی حیات نے محفوظ کیا تھا۔

جب مادہ کچھوے اپنے انڈے ریت میں چھوڑ دیتی ہے تو وزارت جنگلی حیات ان کا تحفط کرتی ہے۔

انڈوں سے نکلنے والے کچھوؤں کے ان بچوں کو سمندر میں چھوڑا جاتا ہے جہاں ان کی قدرتی زندگی دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان