کرغزستان:کافی جس کی ہر چسکی میں کرپشن سے چھٹکارا ہے

’ کیفے کامیونا‘ کی بانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ جگہ اس لیے بنائی تاکہ لوگوں کو سیاست کی طرف راغب کیا جا سکے۔ کیفے میں اینٹی کرپشن کے نام کا برگر بھی ملتا ہے۔

جس طرح پاکستان میں لوگ ڈھابوں میں چائے پر سیاسی مسائل پر تبصرہ کرتے ہیں اسی طرح کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں کچھ کرپشن کے خلاف کام کرنے والے کارکنوں نے مل کر ایک کیفے کھولا ہے۔

اس کیفے میں وہ کافی کی جھاگ پر ایسے سیاسی حکمرانوں کی تصویریں بناتے ہیں جو نااہلی اور رشوت خوری کے سکینڈلز کے لیے مشہور ہیں۔

’کیفے کامیونا‘ کی بانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ جگہ اس لیے بنائی تاکہ لوگوں کو سیاست کی طرف راغب کیا جا سکے۔ کیفے میں اینٹی کرپشن کے نام کا برگر بھی ملتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا