کینو جو پاکستانی ہے اور نہ ہی اردو

برصغیر میں کینو کب آیا اور سنگترا، نارنجی، مالٹا، فروٹر اور اس پھل کی دوسری اقسام کے درمیان فرق اور تاریخی حوالے سے ان کے ناموں کے بارے میں جانیں دلچسپ حقائق اس ویڈیو میں۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ موسم سرما کے رسیلے پھل کینو کو دراصل امریکہ نے 1970 کی دہائی میں پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایا تھا اور بعد میں یو ایس ایڈ کے منصوبے کے تحت پاکستانی کینو کو نئی عالمی منڈیوں میں متعارف کروایا گیا جس کے نتیجے میں پاکستان میں آگائے گئے کینو کی برآمدات 2017 کےدوران 189 فیصد تک بڑھ گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم نے امریکی سفارت خانے کے دعوے کی تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ پھل امریکہ ہی پاکستان لے کر آیا تھا، تاہم ایسا کئی دہائیوں پہلے یعنی 1940 میں ہوا تھا، جب متحدہ ہندوستان میں پہلی بار اس پھل کو امریکہ سے یہاں لایا گیا اور اس کی باقاعدہ کاشت کی گئی۔

اس ویڈیو میں سید ظفر کینو کی تاریخ پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ کیسے یہ تُرش پھل ہزاروں سال پہلے چین سے ہندوستان اور پھر یہاں سے عرب تاجروں کے ذریعے یورپ تک پہنچا اور پھر اسی پھل کی میٹھی قسم پرتگالیوں کے ذریعے واپس ہندوستان لائی گئی۔

اس گفتگو میں آپ سنگترا، نارنجی، مالٹا، فروٹر، کینو اور اس پھل کی دوسری اقسام کے درمیان فرق اور تاریخی حوالے سے ان کے ناموں کے بارے میں دلچسپ حقائق بھی جان سکیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا