راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ نے سب سے عمدہ بولنگ کی اور 53 رنز دے کر چار وکٹ لیں جبکہ محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو وکٹ اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ لی۔

بنگلہ دیشی کھلاڑی محمد متھن آؤٹ ہونے کے بعد پویلین کو لوٹ رہے ہیں۔ (فائل تصویر: اے ایف پی)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کل (بروز ہفتہ) اپنی اننگ کا آغاز کرے گا۔

آج صبح پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ان کا یہ فیصلہ جزوی طور پر صحیح ثابت ہوا جب اوپنر سیف حسن، شاہین شاہ کے پہلے اوور میں ہی اسد شفیق کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وہ کوئی رن نہ بناسکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسرے اوپنر تمیم اقبال بھی تین رنز بناکر محمد عباس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان مومن الحق اور نجم الحسین شنٹو نے کچھ مزاحمت دکھائی اور بالترتیب 30 اور 44 رنز بنائے تاہم مڈل آرڈر میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پاکستانی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

محمد متھن نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے پہلے لٹن داس اور پھر تاج الاسلام کے ساتھ 50 رنز کی پارٹنر شپ بناکر بنگلہ دیش کا اسکور 233 تک پہنچادیا۔ متھن نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ لٹن نے 33 اور تاج نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ نے سب سے عمدہ بولنگ کی اور 53 رنز دے کر چار وکٹ لیں جبکہ محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو وکٹ اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ لی۔ یاسر شاہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

پاکستان کی فیلڈنگ آج معیاری رہی اور اسد شفیق نے سلپ میں دو مشکل کیچ لے کر بولروں کی مدد کی۔

پاکستان اس ہوم سیریز کو کروانے کے لیے کافی عرصے سے کوشش میں تھا، جس کے بعد بنگلہ دیش دو قسطوں میں ٹیسٹ کھیلنے پر راضی ہوا حالاں کہ آئی سی سی کے موجودہ قوانین کے مطابق بنگلہ دیش کو بغیر کسی حجت کے دونوں ٹیسٹ پاکستان کی سرزمین پر کھیلنا تھے۔

پاکستان کی داخلی صورت حال کو وجہ بنا کر بنگلہ دیش سیریز پاکستان سے باہر کھیلنے کی کوششیں کرتا رہا تاہم پاکستان کے سخت گیر رویہ اور کچھ اندرون خانہ باہمی سودے بازی کے بعد بالآخر یہ ٹیسٹ شیڈول طے پایا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ