پاکستانی لیکسس ایوارڈ کے لیے منتخب

لیکسس کی جانب سے چھ ایسے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں نامور ڈیزان کمپنیوں کی طرف سے نہ صرف فنڈنگ کی جائے گی بلکہ انہیں مینٹورشپ بھی دی جائے۔ انہی چھ ناموں میں ایک پاکستانی نوجوان خاتون بھی شامل ہیں۔

اقصیٰ اجمل نے اپنی گریجویشن نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سے مکمل کی(global.toyota)

لیکسس کی جانب سے چھ ایسے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں نامور ڈیزان کمپنیوں کی طرف سے نہ صرف فنڈنگ کی جائے گی بلکہ انہیں مینٹورشپ بھی دی جائے۔ انہی چھ ناموں میں ایک پاکستانی نوجوان خاتون بھی شامل ہیں۔

پاکستان سے بین الاقوامی پلیٹ فارم ’لیکسس ڈیزائن ایوارڈ 2020‘ کے لیے نوجوان طالبہ اقصی اجمل کو منتخب کیا گیا ہے۔

اقصیٰ اجمل کے بنائے ڈیزائن جسے ’پرسوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے کو لیکسس کی جانب سے منتخب کیا گیا۔ 

یہ ایک آسانی سے استعمال کی جانے والی سلائی مشین ہے جو جزوی طور پر نابینا افراد کو پیسے کمانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

لیکسس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’لیکسس ڈیزائن ایوارڈ 2020‘ کے لیے منتخب ہونے والے افراد کو مینٹورشپ دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں 25 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی فنڈنگ بھی کی جائے گی۔

بیان کے مطابق اقصیٰ اجمل کے علاوہ منتخب ہونے والے ڈیزائنرز کا تعلق امریکہ، چین، یورپ، اور کینیا سے ہے۔ اس مقابلے کے لیے 79 ممالک سے کل 2042 ڈیزائن موصول ہوئے تھے جن میں سے ان چھ کا انتخاب کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اقصیٰ اجمل نے اپنی گریجویشن نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سے مکمل کی۔

دوسرے سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ نسٹ یونیورٹسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اقصیٰ اجمل کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

نسٹ کی جانب ٹویٹ میں کہا گیا: ’نسٹ اقصیٰ اجمل کو مبارکباد دیتی ہے، جو ڈیزائن ایوارڈ کے لیے اپنے زبردست پراجیکٹ ’پرسوٹ‘ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔‘

لیکسس ڈیزائن ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے دیگر ڈیزائنرز:

بائیو سکیل، سدرلن سانتو (امریکہ)

یہ ایک ایئر فلٹریشن سسٹم ہے جو روبوٹ کی مدد سے پرنٹ کیے گیے بائیوپولیمر سکیلز سے جوڑا گیا ہے۔

فیلٹ سکیپ: تھیوفائل پیہو اور سالواٹور سسرو (فرانس، اٹلی/برطانیہ میں مقیم)

یہ ایک ایسا کپڑا ہے جو ماحول اور لوگوں پر اثرانداز ہو کر خوشی کے جذبات کو بڑھاتا ہے۔

فلیش پیک: یاوکن وُو (چین / امریکہ میں مقیم)

زندگی بچانے والا سمارٹ آلہ جو سیلاب کے دوران لوگوں کا تحفظ کر سکتا ہے

لِک: آئرینا ساموئلووا (روس)

جسم صاف کرنے والا آلہ جس کی سطح بلی کی زبان سے ملتی جلتی ہے۔

اوپن سورس کمیونٹیز، بیل ٹاور (کینیا)

اس پراجیکٹ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں اوپن سورس ہوم پلان کو استعمال کرتے ہوئے قابل برداشت سمارٹ کمیونٹیز کے مستقبل کو دیکھا گیا ہے۔

پرسوٹ، اقصیٰ اجمل (پاکستان)

یہ ایک آسانی سے استعمال کی جانے والی سلائی مشین ہے جو جزوی طور پر نابینا افراد کو پیسے کمانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل