بھارتی ’حملے‘ میں تباہ ہونے والی عمارتیں اپنی جگہ بدستور موجود؟

پاکستان کے اندر جیش محمد کے مبینہ تربیتی کیمپ پر بھارتی حملے میں سینکڑوں عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے دعوے کے چند دن بعد خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا ہے کہ جائے حملہ پر واقع عمارتیں اپنی جگہ بدستور موجود ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی/آئی ایس پی 
آر

نئی دہلی:  بھارتی جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے اندر جیش محمد کے مبینہ تربیتی کیمپ پر حملے میں سینکڑوں عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے دعوے کے چند دن بعد  خبر رساں ادارے رائٹرز  نے کہاہے کہ جائے حملہ پر واقع عمارتیں اپنی جگہ بدستور موجود ہیں۔

رائٹرز  نے سان فرانسسکو میں واقع ایک نجی سیٹلائٹ آپریٹر Planet Labs Inc سے بھارتی حملے کے چھ دن بعد چند واضح تصاویر حاصل کی ہیں جن کے مطابق حملے کی جگہ پر چھ عمارتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

رائٹرز کا دعوی ہے کہ Planet Labs سے چار مارچ کو حاصل ہونے والی نئی تصاویر  اور اسی مقام کی اپریل 2018 میں حاصل کی جانے والی پرانی تصاویرتقریبا ایک جیسی ہیں۔

نئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی حملے کے دعوے کے برعکس عمارتوں کی چھتوں، دیواروں حتی کہ آس پاس درخت کو نقصان نہیں پہنچا۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد بھارتی حکومت کے 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں مبینہ حملے پر سرکاری بیانات مشکوک ہو گئے ہیں۔

رائٹرز نے نئی تصاویر کے حوالے سے بھارتی وزارت دفاع اور خارجہ کو کئی سوالات پر مبنی ای میل بھیجیں لیکن ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ہدف چُوک گیا؟

فوجی تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے میں15 سالہ وسیع تجربہ رکھنے والے  Middlebury Institute of International Studies سے وابستہ جیفری لیوئس نے ان تصاویر کے حقیقی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لیوئس نے روئٹرز کی فراہم کردہ تصویر اور Planet Labs کی تین دوسری تصاویر کا تجزیہ کرنے کے بعد کہا کہ ان تصاویر میں بم حملے سے ہوئے کسی نقصان کے شواہد نہیں ملتے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان