لندن اور ہیتھرو کے ہوائی اڈوں سے پارسل بم برآمد

لندن پولیس ان دھماکوں کے سلسلہ وار سیریز میں بدل جانے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے

واٹرلو ریلوے سٹیشن

برطانیہ میں  میں ہیتھرو اور لندن سٹی کے ہوائی اڈوں اور واٹرلو ریلوے اسٹیشن سے چھوٹے بم برآمد ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشن سے تین پارسل بم ملنے کے بعد ان مقامات پر سیکیورٹی  الرٹ  جاری کر دئیے گئے۔

میٹرو پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس ملنے والے بموں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ پارسل بم آئیر لینڈ سے ڈبلن کسی فرضی پتے پر بھیجے گئے تھے۔

ایک پارسل بم کھولنے کے دوران پھٹ گیالیکن کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

لندن پولیس ان دھماکوں کے سلسلہ وار سیریز میں بدل جانے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے اور اسی لیے سیکیورٹی کی صورت حال ہائی الرٹ ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لندن کے مختلف مقامات سے تین چھوٹے بم اے 4 سائز کے لفافوں میں ایک گھنٹے کے دوران برآمد کیے گئے جس کے بعد سے تحقیقات جاری ہیں تاہم بم ملنے کے باعث کوئی بھی فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا