جراثیم کش اقدامات کے بعد مسجد الحرم اور مسجد ِنبوی کو کھول دیا گیا

سعودی عرب نے کئی ملکوں کو لپیٹ میں لینے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر گذشتہ روز دونوں مقدس مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا تھا۔

سعودی حکومت نے بدھ کو اپنے شہریوں  پر بھی عمرے کی عارضی پابندی عائد کر  دی تھی(اے ایف پی)

سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جراثیم کش اقدامات کے بعد اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مسجد الحرم اور مدینہ میں مسجد ِنبوی کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے جمعے کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ دونوں مقدس مقامات کو حفاظتی اقدامات کے بعد کھولا گیا۔

سعودی عرب نے ان دنوں دنیا کے کئی ملکوں کو لپیٹ میں لینے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر گذشتہ روز دونوں مقدس مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے بعد گذشتہ بدھ کو اپنے شہریوں پر بھی عمرے کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روئٹرز کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثر پانچ افراد کی نشان دہی ہو چکی ہے۔

الاخباریہ کی رپورٹ سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا زائرین کو دونوں مقدس مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی یا نہیں۔

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے  95 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ  اب تک 3200 اموات ہو چکی ہیں۔

 وائرس کی وجہ سے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں، جہاں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 107 اطالوی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ وائرس 80 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکا ہے جن میں اٹلی، جنوبی کوریا اور چین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 30 کروڑ بچے  سکول جانے سے قاصر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا